مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ ٹی وی چینل کے حوالے سے بتایا ہے کہ عراقی حکومت کے ترجمان حیدر العبودی نے اعلان کیا کہ وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا ہے کہ کوئی بھی اسلحہ حکومت کے اختیار سے باہر نہیں ہے۔
انہوں نے جرف النصر کے علاقے میں پولیس کے متبادل دستوں اور حشد الشعبی کی تعیناتی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ عمل پُرسکون انداز میں اور بغیر کسی مشکل کے آگے بڑھا ہے۔
عراق کی حکومت کے ترجمان نے مزید کہا کہ ملک کی حکومت بہتری کی جانب گامزن ہے، کیونکہ وہ بعض پیچیدہ مسائل سے نمٹ رہی ہے۔
انہوں نے زور دیا کہ عراق کے تمام علاقوں پر حکومتی خودمختاری نافذ ہوگی اور حشد شعبی کی فورسز بھی مسلح افواج کے کمانڈر انچیف کی کمان میں کام کرتی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ عراق کا آئین حکومت کے اختیارات سے باہر مسلح گروہوں کی تشکیل کو ممنوع قرار دیتا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل عراقی اعلیٰ سکیورٹی حکام نے ایک پریس کانفرنس میں جرف النصر کے علاقے میں کنٹرول اور کمانڈ کے لیے مرکزی ہیڈکوارٹر کے افتتاح کا اعلان کیا تھا۔
انہوں نے اس علاقے میں پولیس کے متبادل دستوں اور حشد الشعبی کی تعیناتی کے آغاز کی اطلاع بھی دی تھی۔
آپ کا تبصرہ