18 نومبر، 2026، 6:27 PM

عراق؛ بدنام زمانہ داعش سے وابستہ 6 فرانسیسی دہشت گردوں کو عمر قید کی سزا

عراق؛ بدنام زمانہ داعش سے وابستہ 6 فرانسیسی دہشت گردوں کو عمر قید کی سزا

عراقی سپریم جوڈیشل کونسل نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ کرخ فوجداری عدالت نے دہشت گرد تنظیم داعش میں شمولیت کے جرم میں فرانسیسی شہریت رکھنے والے 6 دہشت گردوں کو عمر قید کی سزا سنائی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراقی سپریم جوڈیشل کونسل نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کرخ فوجداری عدالت نے دہشت گرد تنظیم داعش کی رکنیت کے جرم میں فرانسیسی شہریت رکھنے والے 6 افراد کو عمر قید کی سزا سنائی ہے۔

واضح رہے یہ فیصلے سزا یافتہ افراد کے وکلاء اور عراق میں فرانسیسی سفارت خانے کے نمائندوں کی موجودگی میں صادر کیے گئے۔

عراقی سپریم جوڈیشل کونسل نے مزید بتایا کہ ان فیصلوں کے بعد اس مقدمے میں سزا پانے والے فرانسیسی شہریوں کی تعداد 16 ہوگئی ہے۔

عراقی حکام نے ان افراد کو شمال مشرقی شام سے اپنی تحویل میں لیا تھا۔ اس مقدمے کی تحقیقات کی ذمہ داری کرخ کی پہلی تحقیقاتی عدالت نے قومی مرکز برائے بین الاقوامی عدالتی تعاون کی معاونت سے انجام دی تھی۔

اس مرکز نے بھی اپنے قومی ڈیٹا بیس کی بنیاد پر شواہد اور دستاویزات کا جائزہ لینے اور ان کی تطبیق کے ذریعے مقدمے کی تکمیل اور ملزمان کو متعلقہ عدالت میں پیش کرنے کے عمل میں تعاون کیا۔

News ID 1942953

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha