18 نومبر، 2026، 4:58 PM

ایران کی پارلیمنٹ نے معاہدہ مکہ میں شمولیت سے متعلق بل میں ترمیم کی منظوری دے دی

ایران کی پارلیمنٹ نے معاہدہ مکہ میں شمولیت سے متعلق بل میں ترمیم کی منظوری دے دی

ایران کی پارلیمنٹ نے حکومت کی جانب سے معاہدہ مکہ میں شمولیت سے متعلق بل میں ترامیم منظور کرلی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی پارلیمنٹ کے کھلے اجلاس میں یہ ترامیم منظور کی گئیں۔ اجلاس آن لائن اور بالمشافہ دونوں صورتوں میں منعقد ہوا۔

یہ ترامیم 12 رکنی آئینی ادارے، شورای نگہبان کی جانب سے اٹھائے گئے اعتراضات دور کرنے کے لیے کی گئیں، جو پارلیمنٹ سے منظور ہونے والے قوانین کا جائزہ لیتا ہے۔

ارکان پارلیمنٹ نے قانونی و عدالتی کمیشن کی رپورٹ پیش کیے جانے کے بعد ترامیم کی منظوری دی۔ کمیشن نے اپنی رپورٹ میں شورای نگہبان کے اعتراضات کا جائزہ لیا تھا۔

واضح رہے کہ مشترکہ دفاعی معاہدہ، جسے معاہدہ مکہ کہا جاتا ہے، 7 اگست 2026ء کو پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان طے پایا تھا۔

News ID 1942950

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha