مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قطر کے وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمن بن جاسم آل ثانی نے اردن کے وزیر خارجہ ایمن الصفدی سے ٹیلی فون پر گفتگو کی، جس میں خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس گفتگو میں دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات، کشیدگی میں کمی اور علاقائی سلامتی و استحکام کو مضبوط بنانے کے لیے جاری کوششوں اور باہمی رابطہ کاری پر بھی بات چیت کی۔
قطری وزیراعظم اور وزیر خارجہ نے اس موقع پر ایران اور امریکہ کے درمیان ایک جامع معاہدے تک پہنچنے کے لیے سفارتی کوششوں کی حمایت کا اعادہ کیا اور کہا کہ ان کوششوں کا مقصد خطے میں پائیدار امن کا قیام ہے۔
آپ کا تبصرہ