حشد الشعبی
-
عراق کی رضاکار فورس " حشد الشعبی " کا امریکی حملے کے بارے میں بیان جاری
عراق اور شام کی سرحد پر امریکہ کے ہوائی حملے میں عراق کی رضاکار فورس " حشد الشعبی " کے 4 اہلکار شہید ہوگئے، حشد الشعبی نے امریکی حملے کا منہ توڑ اور دنداں شکن جواب دینے کا اعلان کیا ہے۔
-
سامراء کے جنوب میں داعش دہشت گردوں کا حملہ ناکام
عراق کی رضاکار فورس حشد الشعبی نے سامراء کے جنوب میں داعش دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بنادیا ہے۔
-
نوری المالکی کی حزب اللہ عراق کے مرکز پر عراق کے خصوصی دستوں کے حملے پر شدید تنقید
عراق کے سابق وزیر اعظم نوری مالکی نے حزب اللہ عراق کے مرکز پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حزب اللہ عراق پر حملہ ناقابل قبول ہے۔
-
حشد الشعبی نے سامراء میں داعش کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا
عراق کی رضاکار فورس حشد الشعبی نے سامراء کے شمال میں داعش دہشت گرد تنظیم کے 7 ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔
-
سامراء میں داعش سے منسلک 5 وہابی دہشت گرد ہلاک
عراقی فورسز حشد الشعبی نے سامراء میں 4 وہابی داعشی دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کا اعلان کیا ہے۔
-
ایران کی حشد الشعبی کے خلاف داعش دہشت گردوں کے مجرمانہ اقدام کی مذمت
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے رمضان المبارک میں عراق کی رضاکار فورس حشد الشعبی کے روزہ دار مجاہدین کے خلاف وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کے مجرمانہ اقدام کی مذمت کی ہے۔
-
حشد الشعبی نے صوبہ صلاح الدین میں داعش کا حملہ ناکام بنادیا
عراق کی رضاکار فورس نے عراق کے صوبہ صلاح الدین میں وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کے حملے کو ناکام بنادیا۔
-
عراق کے صوبہ دیالی میں 3 داعش دہشت گرد ہلاک
عراق کی رضاکار فورس " حشدالشعبی " کے ایک اعلی اہلکار نے کہا ہے کہ عراق کے صوبہ دیالی میں 3 داعش دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گيا ہے۔
-
حشدالشعبی پر امریکہ کے حملے عراق کی قومی حاکمیت کے خلاف ہیں
عراق کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے حشد الشعبی اور کربلا کے ايئر پورٹ پر امریکی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کربلا ايئر پورٹ اور حشدالشعبی پر امریکہ کے حملے عراق کی قومی حاکمیت کے خلاف ہیں۔
-
امریکہ کی عراق میں حشد الشعبی کے ٹھکانوں پر بمباری کی تصدیق
امریکی وزارت دفاع پینٹاگون نے عراق میں حشد الشعبی کے ٹھکانوں پر فضائی حملے کرنے کی تصدیق کرتے ہوغے کہا ہے کہ امریکی فضائیہ نے حشد الشعبی کے 5 ٹھانوں پر حملے کئے ہیں۔
-
عراق کے صوبہ الانبار میں 5 داعش دہشت گرد ہلاک
عراق کے صوبہ الانبار میں رضاکار فورس نے ایک کارروائی کے دوران 5 داعش دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔
-
موصل کے جنوب میں داعش کا حملہ ناکام بنادیا گیا
عراق کی رضاکار فورس حشد الشعبی نے موصل کے جنوب میں داعش دہشت گرد تنظیم کے ایک حملے کو ناکام بنادیا ہے۔
-
امریکہ کو ہمارا جواب بھی ایران سے کمتر نہیں ہوگا
عراق میں عصائب اہل حق کے سکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ میں وعدہ کرتا ہوں کہ شہید ابو مہدی مہندس کی شہادت کا امریکہ سے بدلہ لیں گے اور ہمارا بدلہ بھی ایران کے بدلے سے کمتر نہیں ہوگا۔
-
امریکہ کا بغداد کے شمال میں حشد الشعبی کے قافلہ پرحملہ / 6 افراد شہید
امریکی فضائیہ نے بغداد کے شمال میں عراقی رضاکار فورس " حشد الشعبی " کے ایک قافلہ پر ایک اور حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں 2 گاڑیاں تباہ اور 6 افراد شہید ہوگئے ہیں۔
-
حشد الشعبی کا عراقی عوام سے امریکی سفارتخانہ کے سامنے دھرنا ختم کرنے کا مطالبہ
عراق کی رضاکار فورس " حشد الشعبی " نے عراقی عوام کی بھر پور حمایت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے عوام سے امریکی سفارتخانہ کے سامنے دھرنا ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
-
روس کا حشد الشعبی پر امریکی حملے پر رد عمل
روس نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ نے عراق میں رضاکار فورس" حشد الشعبی " پر حملے کے سلسلے میں اسے آگاہ نہیں کیا۔
-
عراق پر امریکہ کی فوجی یلغار دہشت گردی کا آشکارا مصداق ہے
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے عراقی سرزمین اور عراقی رضاکار فورس پر امریکی حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عراق پر امریکہ کی فوجی یلغار دہشت گردی کا آشکارا مصداق ہے۔
-
حزب اللہ لبنان کی حشد الشعبی پر امریکی حملے کی شدید الفاظ میں مذمت
حزب اللہ لبنان نے عراق کی رضاکار فورس پر امریکہ کے وحشیانہ حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کو حشد الشعبی پر حملے کا تاوان ادا کرنا پڑےگا۔
-
یمن کی اسلامی تنظیم انصار اللہ کی حشد الشعبی پر امریکی بمباری کی مذمت
یمن کی اسلامی تنظیم انصار اللہ نے عراق کی رضاکار فورس پر امریکی حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے عراق کی حاکمیت کے خلاف قراردیا ہے۔
-
امریکہ کا حشد الشعبی پر حملہ در حقیقت عراق پر حملہ ہے
عراقی پارلیمنٹ کے ایک رکن نے عراق کی رضاکار فورس " حشد الشعبی " پر امریکی حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ نے حشد الشعبی پر حملہ کرکے عراق کے خلاف آشکارا جنگ کا آغاز کردیا ہے۔
-
امریکہ کا عراق میں حشد الشعبی کے ٹھکانوں پر حملہ/ 76 اہلکار شہید اور زخمی
امریکہ نے عراق کے صوبہ الانبار میں عراق کی رضاکار فورس " حشد الشعبی " کے مراکز پر حملہ کرکے 76 اہلکاروں کو شہید اور زخمی کردیا ہے ۔ عراقی حکام نے امریکی حملے کو عراقی عوام اور عراقی فوج پر حملہ قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ حشد الشعبی عراقی فوج کا اہم حصہ ہے۔
-
حشد الشعبی کے خلاف داعش کی کارروائی ناکام
عراق کی رضاکار فورس ( حشد الشعبی ) نے صوبہ دیالی میں داعش کے زیر زمین متعدد ٹنل تباہ کردیئے ہیں۔
-
حشد الشعبی کا موصل کے مشرق میں کامیاب آپریشن
عراق کی رضاکار فورس حشد الشعبی نے موصل کے مشرق میں وہابی دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن کیا جس میں متعدد دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔
-
حشد الشعبی کے ٹھکانوں پر حملوں میں اسرائیل ملوث
عراق کے وزير اعظم عادل عبدالمہدی نے کہا ہے کہ تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ حشد العبی کے ٹھکانوں پر محلوں میں اسرائیل ملوث ہے۔
-
عراق کی رضاکار فورس نے نامعلوم ڈرون کو سرنگوں کردیا
عراق کی رضاکار فورس ( حشد الشعبی ) نےعراق کے صوبہ دیالی میں ایک نامعلوم ڈرون کو سرنگوں کردیا ہے۔
-
حشد الشعبی عراق کی مسلح افواج کا حصہ
عراق کے وزير خارجہ نے حشد الشعبی کے ٹھکانے پر حالیہ حملوں کو عراقی حاکمیت پر حملہ قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ حشد الشعبی عراق کی مسلح افواج کا حصہ ہے اور کسی کو عراق کی حاکمیت توڑنے کی اجازت نہیں دی جائےگی۔
-
حشد الشعبی نے داعش کے حملے کو ناکام بنادیا
عراق کی رضاکار فورس نے صوبہ صلاح الدین میں وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کے حملے کو ناکام بنادیاہے۔
-
سعودی ذرائع ابلاغ کا حشد الشعبی کے بارے میں گمراہ کن پروپیگنڈہ
عراقی وزیر اعظم عادل عبدالمہدی کےحشد الشعبی کے بارے میں فرمان پر سعودی عرب آگ بگولہ ہوگیا ہے اور سعودی ذرائع ابلاغ نے عراقی وزیر اعظم کے فرمان اور حشد الشعبی کے خلاف گمراہ کن پروپیگنڈے کے آغاز کردیا ہے۔