14 اپریل، 2024، 2:21 AM

ایران کا اسرائیل پر جوابی حملہ، عراقی حشد الشعبی الرٹ

ایران کا اسرائیل پر جوابی حملہ، عراقی حشد الشعبی الرٹ

ایران کی جانب سے اسرائیل پر ڈرون اور میزائل حملوں کے بعد امریکہ اور اسرائیل کے جوابی ردعمل کا مقابلہ کرنے کے لئے عراقی رضاکار فورسز کو مکمل الرٹ کردیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ایران کی جانب سے اسرائیل پر جوابی حملوں کے بعد عراق کے اندر امریکہ اور صہیونی حکومت کے ممکنہ جوابی ردعمل کا مقابلہ کرنے کے لئے عوامی رضاکار فورسز کو الرٹ کردیا گیا ہے۔

الرافدین نیوز کے مطابق عراقی رضاکار فورس حشد الشعبی کے اعلی عہدیدار نے کہا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل کے ممکنہ جوابی ردعمل کا مقابلہ کرنے کے لئے ہمارے جوانوں کو مکمل آمادہ کیا گیا ہے۔

دوسری جانب صہیونی چینل 12 نے بھی کہا ہے کہ عراق میں حشد الشعبی کو مکمل ہنگامی حالت میں رہنے کا حکم دیا گیا ہے۔

اس سے پہلے صہیونی فوجی ترجمان نے ایران کی جانب سے ڈرون اور کروز میزائل حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ چند ہی گھنٹوں کے اندر ایرانی ڈرون اور میزائل اسرائیل پہنچیں گے۔

News ID 1923294

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha