10 دسمبر، 2025، 11:18 AM

شامی دارالحکومت دمشق میں تین زوردار دھماکوں سے خوف و ہراس

شامی دارالحکومت دمشق میں تین زوردار دھماکوں سے خوف و ہراس

دمشق کے اہم ترین علاقے المیزہ ڈسٹرکٹ میں منگل کی رات تین دھماکوں کی آوازیں سننے کے بعد شامی دارالحکومت میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، منگل کی رات دارالحکومت دمشق میں المیزہ (Al-Mezzeh) ڈسٹرکٹ کے علاقے میں تین دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، تاہم ان دھماکوں کی اصل وجہ معلوم نہ ہو سکی۔

شام کے مقامی ذرائع نے اطلاع دی کہ نامعلوم کی طرف سے فائر کئے گئے کئی مارٹر گولے شامی دارالحکومت کے مضافات میں واقع میزہ ایئرپورٹ کے گرد و نواح کے علاقوں میں گرے۔

ذرائع نے کہا کہ نامعلوم افراد کی جانب سے فائر کیے گئے تین مارٹر گولے میزہ ملٹری ایئرپورٹ کے آس پاس کے علاقے سے جا ٹکرائے، جس کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

شامی میڈیا رپورٹس کے مطابق، دھماکوں کی اصل وجہ جاننے کے لیے تحقیقات کا عمل جاری ہے۔

News ID 1936995

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha