دمشق
-
شام: حرم حضرت زینبؑ کے امام جماعت کی شہادت، داعش نے ذمہ داری قبول کرلی
دہشت گرد تنظیم داعش نے اعلان کیا ہے کہ شیخ فرحان المنصور کو ان کی گاڑی میں نصب دستی بم کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔
-
دمشق: حرم حضرت زینبؑ کے خطیب جمعہ کی شہادت، ایرانی وزارت خارجہ کی شدید مذمت
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے دمشق میں سیدہ زینبؑ کے علاقے میں ہونے والے دہشت گرد حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے، جس میں حرمِ حضرت زینبؑ کے خطیب جمعہ اور معروف عالمِ دین سید فرحان حسن المنصور شہید ہوگئے۔
-
شام میں دہشت گرد گروہوں کی پیش قدمی، عراق کے لیے سنگین سکیورٹی چیلنج
عراقی پارلیمنٹ کے رکن سروہ محمد رشید نے خبردار کیا ہے کہ شام میں جولانی حکومت سے وابستہ دہشت گرد عناصر کا عراق کے قریب سرحدی گزرگاہوں پر کنٹرول، عراق کی قومی سلامتی کے لیے براہ راست خطرہ بن چکا ہے۔
-
شام میں داعش کی واپسی؛ اہم شاہراہوں پر چوکیاں قائم کر دیں
شام کے شہر ادلب کے جنوبی مضافات اور حلب-دمشق بین الاقوامی شاہراہ پر داعش کے دہشت گردوں نے ایک بار پھر سر اٹھا لیا ہے۔ نقاب پوش مسلح افراد نے اہم مقامات پر داعش کے پرچم لہرا دیے ہیں اور متعدد چوکیاں قائم کر دیں۔
-
شامی دارالحکومت دمشق میں تین زوردار دھماکوں سے خوف و ہراس
دمشق کے اہم ترین علاقے المیزہ ڈسٹرکٹ میں منگل کی رات تین دھماکوں کی آوازیں سننے کے بعد شامی دارالحکومت میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
-
دمشق کے آسمان پر اسرائیلی جنگی طیاروں کی جولان
ذرائع کے مطابق اسرائیلی جنگی طیارے دمشق اور جنوبی شام کے آسمان میں مسلسل پرواز کر رہے ہیں۔
-
مہر نیوز کی خصوصی رپورٹ:
صہیونی حکومت کی جارحیت کے سائے میں شام کو تقسیم کرنے کا منظرنامہ
جولانی کے قبضے اور فرقہ وارانہ حملوں نے شام کی سیکورٹی اور سماجی ڈھانچے کو اتنا کمزور کردیا ہے کہ ملک کی تقسیم کا عمل رکنا اب تقریبا ناممکن ہوگیا ہے۔
-
شامی جوانوں اور اسرائیلی فوجیوں میں شدید جھڑپ، متعدد فوجی زخمی، فرار پر مجبور
دمشق کے نواحی علاقے میں شامی نوجوانوں اور اسرائیلی فوج کے درمیان شدید جھڑپ ہوئی جس میں کئی فوجی زخمی ہوئے، اس کے بعد اسرائیلی فوجی علاقے سے فرار ہونے پر مجبور ہو گئے۔
-
شام کے متعدد مقامات پر قبضہ برقرار رہے گا
اسرائیلی چینل 14 کے مطابق غاصب صہیونی رژیم شام اور دمشق کے قریبی علاقوں سے کبھی انخلا نہیں کرے گی۔
-
شام میں فرقہ وارانہ کشیدگی، دمشق میں شیعہ برادری پر بڑھتے حملے
دمشق کے جنوب میں واقع سیدہ زینبؑ کے علاقے میں شیعہ برادری کو بڑھتے ہوئے خطرات اور حملوں کا سامنا ہے، متعدد حسینیہ کو آگ لگا دی گئی ہے۔
-
تکفیری گروہوں کے ہاتھوں وسطی شام میں عام شہریوں کا قتل عام کیا گیا، کرد فورسز
ڈیموکریٹک فورسز آف سیریا نے دعویٰ کیا ہے کہ دمشق کے زیرِ اثر مسلح تکفیری گروہوں نے وسطی شام میں عام شہریوں کو نشانہ بنایا ہے۔
-
دمشق، امریکی سینٹکام کے سربراہ کی جولانی سے ملاقات
امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ نے دمشق میں الجولانی سے ملاقات کی اور سیاسی و عسکری تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔