مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی چینل ۱۴ کا کہنا ہے کہ صہیونی رژیم کبھی بھی شام کی سرزمین، بشمول جبل الشیخ کی بلندیوں اور دمشق کے قریبی علاقوں سے پسپائی اختیار نہیں کرے گی۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شام کے ساتھ فوجی معاہدوں پر دستخط شمالی مقبوضہ فلسطین کے باشندوں کی سلامتی کو یقینی بنانے میں مددگار ثابت ہو سکتے ہیں۔
اسرائیلی ٹی وی نے شام میں روسی، کرد، ترک افواج کی موجودگی اور امریکہ کی جانب سے نئے فوجی اڈے کی تعمیر کا بھی ذکر کیا۔
قابلِ ذکر ہے کہ بشار الاسد کے نظام کے سقوط کے بعد سے شام غیر ملکی عناصر کا میدانِ جنگ بن چکا ہے، جن کا مقصد ملک کو تقسیم کرنا ہے۔ صہیونی رژیم نے بھی جولانی سے وابستہ عناصر کی موجودگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے شام کے مختلف علاقوں پر سیکڑوں فضائی حملے کیے اور جنوبی شام میں زمینی کارروائیاں انجام دی ہیں۔
آپ کا تبصرہ