مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شہید پائلٹس میجر جنرل عباس بابائی اور میجر جنرل حسین لشکری کی برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں جنرل بہمرد نے کہا کہ ان عظیم شخصیات کی قربانی، ایثار اور وطن سے وفاداری آنے والی نسلوں کے لیے مشعلِ راہ بنی رہے گی۔
انہوں نے کہا کہ ایرانی فضائیہ ملک کی خودمختاری، عزت اور سلامتی کے تحفظ کے لیے اپنے عزم پر قائم ہے اور دشمنوں کی کسی بھی جارحیت کا مؤثر اور فیصلہ کن جواب دے گی۔
جنرل بہمرد نے کہا کہ ہم ایرانی قوم کو یقین دلاتے ہیں کہ رہبرِ انقلاب کی پیروی اور اس سرزمین کے دشمنوں کے خلاف دفاع کے راستے میں ہم اپنے اسلاف کے حقیقی وارث اور جان نثار سپاہی ثابت ہوں گے۔
انہوں نے شہید عباس بابائی کو عسکری حکمتِ عملی کا نابغہ اور شہید حسین لشکری کو آزادی و استقامت کی علامت قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی یاد اور خدمات ایرانی قوم کے لیے ہمیشہ باعثِ افتخار رہیں گی۔
کمانڈر ایرانی فضائیہ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ فضائیہ مکمل آمادگی کے ساتھ ملک کے دفاع کے لیے ہر وقت تیار ہے اور کسی بھی جارحانہ اقدام کا سخت اور فیصلہ کن جواب دے گی۔
آپ کا تبصرہ