مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، خبر رساں ادارے رائٹرز نے ایک ذریعے کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ تینوں ممالک دفاعی تعاون، علاقائی سلامتی اور مشترکہ دفاعی ہم آہنگی کے فروغ کے لیے اس معاہدے کو حتمی شکل دیں گے۔
یاد رہے کہ سعودی عرب اور پاکستان اس سے قبل بھی ایک اسٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدے پر دستخط کر چکے ہیں، جس کے تحت دونوں ممالک میں سے کسی ایک کے خلاف جارحیت کو دونوں کے خلاف جارحیت تصور کیا جاتا ہے۔ نئے معاہدے کو خطے میں دفاعی شراکت داری کے دائرہ کار کو مزید وسعت دینے کی کوشش قرار دیا جا رہا ہے۔
آپ کا تبصرہ