9 نومبر، 2026، 3:23 PM

ایران کے خلاف جنگ اور اسرائیل سے عوامی ناراضی ری پبلکنز کے لیے نقصان دہ ثابت ہوئی، ٹرمپ کا اعتراف

ایران کے خلاف جنگ اور اسرائیل سے عوامی ناراضی ری پبلکنز کے لیے نقصان دہ ثابت ہوئی، ٹرمپ کا اعتراف

امریکی صدر نے اعتراف کیا ہے کہ ایران کے خلاف جنگ، پٹرول کی بڑھتی قیمتوں اور اسرائیل کے بارے میں ووٹروں کی شدید ناراضی نے کانگریس کے وسط مدتی انتخابات میں ری پبلکن پارٹی کی شکست میں اہم کردار ادا کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سی بی ایس کے پروگرام ’’60 منٹس‘‘ کو انٹرویو دیتے ہوئے کانگریس کے انتخابات میں ری پبلکن پارٹی کی شکست کی وجوہات پر گفتگو کی۔

ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے خلاف جنگ اور پٹرول کی قیمتوں میں اضافے سمیت کئی عوامل نے عوام میں حکومت کے خلاف ناراضی پیدا کی۔

اسرائیل کی صورت حال کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے اعتراف کیا کہ ووٹروں میں اسرائیل کے حوالے سے غیر معمولی حد تک شدید ناراضی پائی جاتی ہے۔

امریکی صدر نے اپنے دور صدارت میں کیے گئے فوجی اقدامات کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بی ٹو بمبار طیاروں کے ذریعے ایران کے جوہری ڈھانچے کو نشانہ بنایا تھا۔ ایران کے خلاف فوجی کارروائی تاریخی اعتبار سے درست فیصلہ تھا۔

انہوں نے کہا کہ اگر میری صدارت کے دوران ایران کے پاس جوہری ہتھیار ہوتے تو مجھ پر موجودہ صورت حال سے کہیں زیادہ تنقید کی جاتی۔

ٹرمپ نے خطے میں امریکی اتحادیوں کے کردار پر بات کرتے ہوئے دعوی کیا کہ امریکہ کی حمایت کے بغیر اسرائیلی حکومت اور خطے کے دیگر اتحادی اپنا وجود برقرار نہیں رکھ سکتے تھے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ نے جن ممالک کی حمایت کی ہے، انہیں جنگ کے دوران امریکہ پر عائد ہونے والے تمام اخراجات واپس ادا کرنے چاہییں۔

ایران کے ساتھ کشیدگی جاری رہنے کے امکان سے متعلق سوال پر ٹرمپ نے اپنے سخت مؤقف کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ضرورت پڑنے پر وہ ایران کے خلاف دوبارہ فوجی حملے کریں گے۔

امریکی صدر نے اپنی امیگریشن پالیسیوں کے حوالے سے بھی گفتگو کی اور اعتراف کیا کہ تارکین وطن کو ملک بدر کرنے کے اقدامات سخت تھے۔ تاہم، انہوں نے وعدہ کیا کہ اپنی صدارتی مدت ختم ہونے سے پہلے بڑے پیمانے پر معافی دینے کے اقدامات بھی ان کے پیش نظر ہیں۔

News ID 1942719

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha