مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ایران وہ پہلا ملک تھا جس نے پاکستان کی آزادی کو تسلیم کیا۔ گزشتہ کئی دہائیوں سے دونوں ممالک کے عوام کے درمیان ہمیشہ ممتاز تعلقات قائم رہے ہیں۔ پاکستان کا ثالث کے طور پر انتخاب بھی انہی مستحکم اور قابل اعتماد تعلقات کا نتیجہ ہے۔
بقائی نے پاکستان اور دیگر ثالث ممالک کے تعمیری کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایران بین الاقوامی تنازعات کے حل کے لیے ثالثی کے ادارے کو ایک مفید ذریعہ سمجھتا ہے اور اس سلسلے میں بھرپور تعاون کرتا رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ تاریخی شواہد سے ظاہر ہوتا ہے کہ امریکہ کے حد سے بڑھے ہوئے مطالبات اور غیر معقول رویے ہمیشہ ثالث ممالک کی سفارتی کوششوں کی کامیابی کی راہ میں بنیادی رکاوٹ رہے ہیں۔
آپ کا تبصرہ