9 نومبر، 2026، 12:42 PM

ٹرمپ کا اپنی حکومت میں تبدیلیاں کرنے کا دعویٰ

ٹرمپ کا اپنی حکومت میں تبدیلیاں کرنے کا دعویٰ

امریکی دہشت گرد صدر نے اعلان کیا ہے کہ ممکن ہے میں اپنی حکومت میں کچھ تبدیلیاں کروں، لیکن فی الحال نام ظاہر نہیں کرنا چاہتا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکی صدر جو ملک کے وسط مدتی انتخابات کے نتائج اور اپنی ہی پارٹی کے ارکان کی بدترین شکست پر شدید غصے میں ہیں، نے سی بی ایس نیٹ ورک سے گفتگو میں کہا ہے کہ ممکن ہے میں اپنی حکومت میں کچھ تبدیلیاں کروں، لیکن فی الحال میں نام ظاہر نہیں کرنا چاہتا۔

ٹرمپ اپنے ملک کے حکام کے اس اعتراف پر بات نہیں کرنا چاہتے تھے کہ ایران پر جارحیت اس کی اور اس کی پارٹی کے ارکان کی شکست کا سبب بنی، دعویٰ کیا کہ مجھے وزیرِ جنگ پیٹ ہیگسیتھ پر اعتماد ہے؛ ہم دو جنگیں، وینزویلا اور ایران میں لڑے اور دونوں میں کامیاب ہوئے!

واضح رہے اس سے قبل، سی این این نے رپورٹ دی تھی کہ ایوانِ نمائندگان غالباً انہی ہفتوں میں ہیگسیتھ کی برطرفی کے حق میں ووٹ دے گا اور چند ریپبلکن بھی اس کی حمایت کریں گے۔

ریپبلکن رکنِ کانگریس تھامس میسی نے بھی کہا تھا کہ وہ اس معاملے کو آگے بڑھائے گا اور صرف ہیگسیتھ کے استعفے کی صورت میں پیچھے ہٹے گا۔

مذکورہ نیٹ ورک نے رپورٹ دی تھی کہ کچھ ریپبلکن ہیگسیتھ کو ایران کے خلاف جنگ سے متعلق غلط اندازوں کا ذمہ دار سمجھتے ہیں۔

News ID 1942711

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha