9 نومبر، 2026، 3:23 PM

اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے تحت امریکہ نے ذمہ داریاں پوری نہیں کیں، ترجمان ایرانی وزارت خارجہ

اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے تحت امریکہ نے ذمہ داریاں پوری نہیں کیں، ترجمان ایرانی وزارت خارجہ

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکہ نے تہران کے ساتھ اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے تحت کیے گئے وعدوں اور ذمہ داریوں کو پورا نہیں کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے امریکہ کی ایران مخالف پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن نے ایران کے صدر مسعود پزشکیان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان آن لائن طے پانے والی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے تحت اپنی ذمہ داریاں پوری نہیں کیں۔

ہفتہ وار پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے ملک کے دفاع کے لیے شب و روز خدمات انجام دینے والے تمام اہلکاروں، بالخصوص سرحدوں کی حفاظت کرنے والوں، فضائیہ کے یونٹوں، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی اور فوجی کمانڈروں کی انتھک کوششوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ اہلکار قومی مفادات اور ملکی سالمیت کے تحفظ کے لیے بھرپور صلاحیت کے ساتھ خدمات انجام دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایران کے مطالبات کو ناقابل قبول قرار دینے کا مطلب غالباً یہ ہے کہ ایران اپنے حقوق اور مفادات سے دستبردار ہو جائے۔ آخر ایران کا یہ مطالبہ غیر معقول کیسے ہوسکتا ہے کہ امریکہ اپنی بحری ناکہ بندی ختم کرے اور نام نہاد اقتصادی منصوبے کے تحت جاری کارروائیاں بند کرے؟ اسی طرح مذاکرات شروع ہونے سے پہلے امریکہ کی غیر قانونی پابندیوں کا خاتمہ اور تمام محاذوں پر جنگ کا مکمل اختتام ایران کے غیر معقول مطالبات کیسے ہوسکتے ہیں؟

بقائی نے مزید کہا کہ کسی بھی معیار اور منطق کے تحت امریکہ کا اقدام محض غیر معقول اور غیر قانونی ہی نہیں بلکہ مجرمانہ بھی تھا۔ اسلام آباد مفاہمت کے تحت امریکہ کے ساتھ طے پانے والا معاہدہ دو ہفتے بھی برقرار نہیں رہ سکا۔

ایران کے خلاف ممکنہ جنگ سے متعلق امریکی عوام کی رائے پر مبنی ایک سروے اور ایسی جنگ کو ویتنام جنگ سے تشبیہ دینے کے بارے میں ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے بقائی نے کہا کہ امریکی عوام نے انتخابات میں اپنا پیغام دے دیا ہے اور ایران کو اس حوالے سے کچھ کہنے کی ضرورت نہیں۔

انہوں نے کہا کہ خود امریکی حکام بھی اس بات کا اعتراف کرچکے ہیں کہ ایران پر مسلط کی گئی جنگ اور صہیونی حکومت کی تابعداری ایسے اہم عوامل تھے جن کی وجہ سے امریکی عوام نے حکمران نظام سے اپنی حمایت واپس لے لی۔

News ID 1942722

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha