مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران میں عراقی سفیر یاسر عبدالزہراء الحجاج نے عراقی خبررساں ایجنسی واع سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عراقی وزیرِاعظم علی الزیدی کا دورۂ ایران خصوصی نوعیت کا اور غیر علانیہ (خفیہ) تھا، جس کا مقصد خطے میں کشیدگی کم کرنے کے طریقوں کا جائزہ لینا اور جنگ کے شعلوں کو ٹھنڈا کرنا تھا۔
یاسر عبدالزہراء الحجاج نے پیر کے روز اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وزیرِاعظم علی الزیدی کا دورۂ ایران نجی اور غیر اعلانیہ تھا، جس میں خطے میں کشیدگی کم کرنے کے طریقوں پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ عراق خطے میں رونما ہونے والے واقعات سے لاتعلق نہیں ہے، بلکہ وزیرِاعظم علی الزیدی کی قیادت میں اپنے اعلیٰ قومی مفادات کے مطابق فعال کردار ادا کر رہا ہے۔
عراق نے اپنی سفارتی کوششوں کو کشیدگی میں کمی، مزید شدت اختیار کرنے سے روکنے اور علاقائی استحکام کو مضبوط بنانے پر مرکوز کر رکھا ہے۔
واضح رہے اس سے قبل، بعض ذرائع نے الحدث کو بتایا تھا کہ عراقی وفد کا تہران کا خفیہ دورہ وزیرِاعظم علی الزیدی کی سربراہی میں انجام پایا تھا۔
ان ذرائع نے مزید بتایا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹیلی فونک گفتگو کے دوران عراقی وزیرِاعظم کی جانب سے پیش کردہ تجاویز سے اتفاق کیا تھا۔
ذرائع کے مطابق، ٹرمپ نے عراقی وزیرِاعظم سے درخواست کی تھی کہ وہ تہران کے ساتھ ثالثی کا کردار ادا کریں۔
آپ کا تبصرہ