8 نومبر، 2026، 8:43 AM

ایران کے ساتھ سرحدی گزرگاہ کی بندش کے خلاف عراقی شہریوں کا احتجاج

ایران کے ساتھ سرحدی گزرگاہ کی بندش کے خلاف عراقی شہریوں کا احتجاج

میسان صوبے میں شہریوں نے الشیب (چذابہ) سرحدی گزرگاہ کی مسلسل بندش کے خلاف مظاہرہ کرتے ہوئے اسے فوری طور پر دوبارہ کھولنے کا مطالبہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے ساتھ سرحدی گزرگاہ الشیب (ایرانی جانب چذابہ) کی بندش کے خلاف عراقی شہریوں نے ایک بار پھر احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، عراق کے صوبہ میسان میں شہریوں نے چذابہ سرحدی گزرگاہ کی مسلسل بندش کے خلاف احتجاج کیا اور اس کی بندش پر شدید ناراضی کا اظہار کیا۔

مظاہرین نے نعرے لگاتے ہوئے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ سرحدی گزرگاہ کو فوری طور پر دوبارہ کھولا جائے۔

News ID 1942695

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha