9 نومبر، 2026، 9:12 AM

امن یا جنگ، اب فیصلہ وائٹ ہاؤس کو کرنا ہے، عراقچی

امن یا جنگ، اب فیصلہ وائٹ ہاؤس کو کرنا ہے، عراقچی

ایرانی وزیر خارجہ نے امریکہ کو دو روزہ تجویز قبول کرنے یا جنگ جاری رکھنے کے نتائج کا سامنا کرنے کا پیغام دے دیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکی ووٹرز اپنا فیصلہ کرچکے ہیں اور اب وائٹ ہاؤس کی باری ہے کہ وہ فیصلہ کرے۔

عراقچی نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ ہماری دو روزہ تجویز میز پر موجود ہے۔ امریکہ اس کے مطالبات، جن میں تمام محاذوں پر جنگ کا خاتمہ بھی شامل ہے، قبول کرے اور اس کے نتائج دیکھے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ امریکہ جنگ کا راستہ اختیار کرسکتا ہے، لیکن اسے اس کے نتائج کا سامنا بھی کرنا ہوگا۔

انہوں نے خبردار کیا کہ میدان جنگ میں موجود ایران کے چوکس اور تجربہ کار جنگجو امریکی افواج پر جہنم کی آگ برسادیں گے۔

News ID 1942715

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha