19 اپریل، 2025، 4:13 PM

اسرائیل حملے کی جرأت اور صلاحیت نہیں رکھتا، ایرانی وزیر خارجہ

اسرائیل حملے کی جرأت اور صلاحیت نہیں رکھتا، ایرانی وزیر خارجہ

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ نہ صرف اسرائیل حملہ کرنے کی ہمت اور جرات نہیں رکھتا بلکہ مجھے یہ بھی ناممکن لگتا ہے کہ امریکہ اس طرح کی خطرناک مہم جوئی کا خطرہ مول لے گا۔‘‘

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اپنے دورہ روس کے دوران رشیا ٹوڈے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے ماضی میں ثابت کیا ہے کہ ہم طاقت، دباؤ اور دھمکیوں سے نہیں گھبراتے بلکہ مزاحمت کرتے ہیں، شاید امریکی ہمارے عزم کو ایک بار پھر آزمانا چاہتے تھے، لیکن انہوں نے اس امتحان کے نتائج خود دیکھ لئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اپنے کسی بھی منصفانہ موقف سے پیچھے نہیں ہٹا، ہم دباؤ میں آکر اپنے وقار، عزت اور قومی مفادات پر سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

عراقچی نے کہا کہ فوجی دھمکیوں پر عمل درآمد کا امکان نہیں ہے، کیونکہ خود امریکی بھی جانتے ہیں کہ ایران اپنا دفاع کرنا بخوبی جانتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سفارت کاری کا راستہ ہمارے لیے کھلا ہے، لیکن اگر مذاکرات مشکل حالات کا باعث بنتے ہیں تو ہم دوسرے راستوں کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔

عراقچی نے واضح کیا کہ اسرائیل ماضی میں کبھی بھی ایران پر حملہ کرنے میں کامیاب نہیں ہوا، نہ اب اور نہ ہی آئندہ کامیاب ہوگا، کیونکہ وہ امریکی حمایت کے باوجود ہمارے خلاف فوجی آپریشن کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتا۔

انہوں نے واضح کیا کہ ہم اپنے دفاع کی صلاحیت رکھتے ہیں، یہاں تک کہ امریکہ کے خلاف بھی،  امریکی اچھی جانتے ہیں کہ ایران کی جوابی صلاحیتیں کیا ہیں، اسی طرح صیہونی رژیم ہماری دفاعی طاقت اور انتقامی صلاحیتوں سے بخوبی واقف ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ نہ صرف اسرائیل حملہ کرنے کی ہمت نہیں رکھتا، بلکہ مجھے یہ بھی ناممکن لگتا ہے کہ امریکہ اس طرح کی خطرناک مہم جوئی کا خطرہ قبول کرے گا۔

News ID 1932010

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha