مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیل کے سابق وزیراعظم اور نیتن یاہو کے انتخابی حریف نفتالی بنٹ نے اعتراف کیا ہے کہ اسرائیل کو عالمی سطح پر شدید تنہائی کا سامنا ہے اور اس کی بین الاقوامی حیثیت قیام کے بعد سے اب تک کی بدترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق نفتالی بنت نے اپنے ایک بیان میں اسرائیل کی موجودہ عالمی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل بین الاقوامی سطح پر اپنی بدترین صورتحال سے گزر رہا ہے۔
انہوں نے اعتراف کیا کہ اسرائیل نے امریکا اور دنیا کی حمایت کھو دی ہے اور عالمی سطح پر اس کی پوزیشن شدید کمزور ہوئی ہے۔
اسرائیلی سیاست دان نے مزید کہا کہ اسرائیل کی بین الاقوامی حیثیت قیام اسرائیل کے بعد سے اب تک کی بدترین سطح پر پہنچ چکی ہے۔
نفتالی بنت کے اس اعتراف کو ایسے وقت میں اسرائیل کی عالمی تنہائی کا اہم اشارہ قرار دیا جا رہا ہے جب غزہ جنگ کے باعث اسرائیل کو عالمی سطح پر شدید تنقید اور سفارتی دباؤ کا سامنا ہے۔
آپ کا تبصرہ