25 اکتوبر، 2026، 2:31 PM

روم میں نیٹو اور صہیونی حکومت کے خلاف بڑے پیمانے پر مظاہرہ+ویڈیو

روم میں نیٹو اور صہیونی حکومت کے خلاف بڑے پیمانے پر مظاہرہ+ویڈیو

اٹلی کے دارالحکومت روم میں مظاہرین نے فوجی اخراجات میں اضافے، یوکرین کی مالی معاونت اور نیٹو و صہیونی حکومت کی پالیسیوں کی مذمت کرتے ہوئے جنگی تنازعات کے خلاف احتجاج کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اٹلی کے دارالحکومت روم میں فوجی تنازعات کے خلاف بڑے پیمانے پر مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین نے اٹلی کی حکومت کی پالیسیوں پر اعتراض کرتے ہوئے فوجی اخراجات میں اضافے اور نیٹو و صہیونی حکومت کی پالیسیوں کی مذمت کی۔

رپورٹ کے مطابق، مظاہرین نے یوکرین کی مالی معاونت کے خلاف پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔ اس موقع پر ایک پلے کارڈ پر ’’زیلنسکی کو پیسے دینا بند کرو‘‘ کا نعرہ بھی درج تھا۔

یہ مظاہرہ ایسے وقت میں ہوا جب اٹلی نے گزشتہ ہفتے ہونے والے پُرتشدد احتجاج کے بعد ہفتے کے روز روم اور میلان سمیت آٹھ شہروں میں سکیورٹی کے انتظامات مزید سخت کر دیے تھے۔

رپورٹ کے مطابق، بجٹ میں کٹوتیوں اور روزمرہ زندگی کے اخراجات میں اضافے، بالخصوص رہائش اور ایندھن کی قیمتوں کے خلاف طلباء، ٹرک ڈرائیوروں اور کسانوں کے احتجاج کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

روم پولیس نے پہلے ہی اعلان کیا تھا کہ احتجاجی اجتماعات کی نگرانی کے لیے ڈرونز اور ہیلی کاپٹروں کا استعمال کیا جائے گا۔

News ID 1942347

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha