مہرخبررساں ایجنسی نے اخبار ٹاگس اشپیگل کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر کی اٹلی آمد کے موقع پرہزاروں افراد نے بش کی جنگي اور جارحانہ پالیسیوں کے خلاف مظاہرہ کیاہے مظاہرین روم سے بش کے جلدی نکل جانے کا مطالبہ کررہے تھے اور کہہ رہے تھے کہ بش اپنے گھر چلے جاؤ ۔ بش نے اپنے اس دورے میں پاپ بنڈیکٹ سولہ اور اٹلی کے وزير اعظم کے ساتھ ملاقات اور گفتگو کی ہے ۔ اطلاعات کےمطابق یہ مظاہرہ یورپ میں امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کی جانب سے بنائی گئی جیلوں کی موجودگی کے بعد کیا گیا ۔واضح رہے کہ جمعہ اور ہفتے کی شب پوپ سے ملنے کے لئے امریکی صدر روم پہنچے تھے۔بش جس ملک کا دورہ کرتے ہیں وہاں اسے عوامی مظاہروں اورنفرتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے
آپ کا تبصرہ