28 اکتوبر، 2026، 7:04 PM

84.5 فیصد ووٹوں کی گنتی مکمل؛ طفل کش کو 54، آئزنکوٹ کو 49 اور عرب جماعتوں کو 17 نشستیں

84.5 فیصد ووٹوں کی گنتی مکمل؛ طفل کش کو 54، آئزنکوٹ کو 49 اور عرب جماعتوں کو 17 نشستیں

غاصب صیہونی حکومت کے انتخابات کے ابتدائی نتائج سے ظاہر ہوتا ہے کہ دونوں بڑے سیاسی اتحادوں میں سے کوئی بھی پارلیمان میں اکثریت حاصل نہیں کر سکا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، غاصب اسرائیلی ذرائعِ ابلاغ کے مطابق، ابتدائی نتائج اور 84.5 فیصد ووٹوں کی گنتی کے بعد، نتن یاہو کے اتحاد نے کنیسٹ کی مجموعی 120 نشستوں میں سے 54 نشستیں حاصل کی ہیں۔ پارلیمانی اکثریت حاصل کرنے کے لیے اسے مزید 7 نشستوں کی ضرورت ہے۔

روزنامہ ٹائمز آف اسرائیل نے مرکزی انتخابی کمیٹی کے حوالے سے اعلان کیا ہے کہ گادی آئزنکوٹ کی قیادت میں مخالفین کے اتحاد نے 49 نشستیں جبکہ زیادہ تر عرب جماعتوں نے 17 نشستیں حاصل کی ہیں۔

ان اندازوں کے مطابق، دونوں بڑے سیاسی اتحادوں میں سے کوئی بھی پارلیمانی اکثریت کے لیے درکار 61 نشستوں کی حد تک نہیں پہنچ سکا۔
یہ بھی پیش گوئی کی جا رہی ہے کہ مشترکہ فہرست، جس میں عرب جماعتوں کی اکثریت شامل ہے، 11 نشستیں جبکہ متحدہ عرب فہرست (رعام) 6 نشستیں حاصل کرے گی۔

News ID 1942440

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha