28 اکتوبر، 2026، 3:32 PM

علاقائی سلامتی کے لیے امریکہ اور اسرائیل کی شرانگیزیوں کا خاتمہ ضروری ہے، عراقچی

علاقائی سلامتی کے لیے امریکہ اور اسرائیل کی شرانگیزیوں کا خاتمہ ضروری ہے، عراقچی

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ خطے میں سلامتی کی بحالی کے لیے امریکہ کی جارحانہ کارروائیوں اور صہیونی حکومت کی توسیع پسندی پر قابو پانا ضروری ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی اور اردن کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ ایمن الصفدی نے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے خطے کی تازہ ترین صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔

اس گفتگو کے دوران عباس عراقچی نے علاقائی صورت حال کے بارے میں ایران کے مؤقف کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ نسل کشی اور صہیونی حکومت کی توسیع پسندی کا سلسلہ روکنے کے لیے اسلامی ممالک اور عالمی برادری کو سنجیدہ اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے ایران کے خلاف امریکہ اور اسرائیل کی فوجی جارحیت کے خطے اور دنیا پر تباہ کن اثرات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ علاقائی سلامتی کی بحالی کے لیے امریکہ کی جارحانہ اور مداخلت پسندانہ کارروائیوں کو روکنا اور صہیونی حکومت کی توسیع پسندی اور جنگ پسندی کا مقابلہ کرنا ضروری ہے۔

عراقچی نے جنوبی اردن میں ایک گرجا گھر پر ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی بھی مذمت کی اور اس واقعے سے متاثر ہونے والے خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کیا۔

گفتگو کے اختتام پر دونوں وزرائے خارجہ نے علاقائی امن و استحکام کے تحفظ کے لیے سفارت کاری سے استفادے اور سیاسی مشاورت کا سلسلہ جاری رکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔

News ID 1942427

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha