24 جون، 2026، 11:29 PM

ایران اور سعودی عرب وزرائے خارجہ کا اہم رابطہ، امن مذاکرات پر تبادلہ خیال

ایران اور سعودی عرب وزرائے خارجہ کا اہم رابطہ، امن مذاکرات پر تبادلہ خیال

ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے اپنے سعودی ہم منصب رابطہ کیا اور امن مذاکرات سمیت مختلف مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔ 

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے بدھ کے روز اپنے سعودی ہم منصب شہزادہ فیصل بن فرحان کو جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد کی پیش رفت اور حالیہ سفارتی مشاورتوں کے بارے میں بریفنگ دی۔

دونوں وزرائے خارجہ نے خطے اور دنیا کی تازہ ترین صورتحال کا جائزہ لیا اور اس بات پر زور دیا کہ سفارتی رابطوں کو برقرار رکھا جائے، مشاورت کا سلسلہ جاری رکھا جائے اور علاقائی استحکام کے فروغ اور مذاکراتی عمل کو مثبت اور دیرپا نتائج تک پہنچانے کے لیے مشترکہ تعاون کو مزید مضبوط بنایا جائے۔

یہ ٹیلیفونک رابطہ سوئٹزرلینڈ کے شہر برگن اسٹاک میں ہونے والے مذاکرات کے بعد سامنے آیا ہے، جہاں لبنان سے متعلق تنازع کے حل کے لیے ایک طریقہ کار، آبنائے ہرمز کے لیے رابطہ مرکز، متعدد تکنیکی ورکنگ گروپس اور ایرانی تیل کی فروخت کے لیے امریکی پابندیوں میں نرمی جیسے اقدامات پر اتفاق کیا گیا تھا۔

اس سے قبل سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے پاکستانی وزیر اعظم کے ساتھ ٹیلیفونک گفتگو میں ایران اور امریکہ کے درمیان ہونے والے معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے خطے کی سلامتی کے لیے اہم قرار دیا تھا۔

بدھ کے روز ہونے والی یہ گفتگو تہران اور ریاض کے درمیان مسلسل سفارتی رابطوں کا حصہ ہے۔ دونوں ممالک نے 2023 میں اپنے سفارتی تعلقات بحال کیے تھے اور اس کے بعد سے علاقائی کشیدگی اور تنازعات کے دوران باقاعدہ مشاورت کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔

News ID 1939964

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha