28 اگست، 2026، 3:34 PM

دباؤ کی پالیسی نتیجہ نہیں دے گی، امریکہ کو اعتماد کی راہ اختیار کرنا ہوگی، عراقچی

دباؤ کی پالیسی نتیجہ نہیں دے گی، امریکہ کو اعتماد کی راہ اختیار کرنا ہوگی، عراقچی

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ سفارت کاری کی بحالی ممکن ہے، لیکن اس کے لیے امریکہ کو یہ حقیقت تسلیم کرنا ہوگی کہ دباؤ کی پالیسی ناکام ہے اور باہمی احترام و اعتماد ضروری ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے کہا ہے کہ سفارت کاری کو دوبارہ اپنے راستے پر لانا ناممکن نہیں، تاہم اس کے لیے امریکہ کو یہ سمجھنا ہوگا کہ دباؤ کی پالیسی سے کوئی نتیجہ حاصل نہیں ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق، عباس عراقچی نے سماجی رابطے کے ایک پلیٹ فارم پر اپنے پیغام میں کہا کہ تہران میں قطر کے وزیراعظم اور وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی کے ساتھ تعمیری مذاکرات ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ سفارت کاری کی واپسی کا امکان موجود ہے، لیکن یہ ایک سادہ حقیقت کو سمجھنے پر منحصر ہے کہ دباؤ مؤثر ثابت نہیں ہوتا۔

عراقچی نے زور دیا کہ امریکہ کو اعتماد سازی کا راستہ اختیار کرنا ہوگا، احترام کے ساتھ بات کرنی ہوگی، ایران کے حقوق کو تسلیم کرنا ہوگا اور اپنے وعدوں کی پاسداری کرنا ہوگی۔

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ باہمی اعتماد اور ذمہ دارانہ رویہ ہی مذاکرات اور سفارتی حل کے لیے سازگار ماحول پیدا کر سکتا ہے۔

News ID 1940945

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha