13 اکتوبر، 2026، 4:47 PM

ایران اور بھارت کے سیکورٹی حکام کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال

ایران اور بھارت کے سیکورٹی حکام کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال

ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکریٹری جنرل محسن رضائی اور بھارت کے قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوول نے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے دوطرفہ تعلقات اور تازہ علاقائی و عالمی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکریٹری جنرل محسن رضائی اور بھارت کے قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوول نے پیر کی شب ٹیلی فون پر گفتگو کی۔

گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات، تازہ علاقائی و عالمی صورت حال اور باہمی دلچسپی کے امور پر اپنے خیالات کا تبادلہ کیا۔

دونوں رہنماؤں نے متعلقہ شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔

News ID 1942086

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha