28 جولائی، 2025، 8:55 AM

ایران اور پاکستان کے وزرائے خارجہ کا غزہ بحران اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

ایران اور پاکستان کے وزرائے خارجہ کا غزہ بحران اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

اسحاق ڈار اور سید عباس عراقچی کے درمیان ٹیلیفونک گفتگو، غزہ میں انسانی بحران، امداد کی فوری ترسیل اور باہمی تعاون پر زور

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان کے وزیر خارجہ و نائب وزیر اعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی کے درمیان ٹیلیفون پر اہم گفتگو ہوئی، جس میں دونوں رہنماؤں نے غزہ میں جاری انسانی بحران، فلسطینی عوام کی امداد، اور ایران و پاکستان کے درمیان دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔

پاکستانی دفتر خارجہ کے مطابق، گفتگو کے دوران وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے فلسطینی عوام کے ساتھ پاکستان کی غیر متزلزل ہمدردی اور حمایت کا اظہار دیا اور غزہ کے متاثرین تک فوری اور بلارکاوٹ انسانی امداد کی فراہمی کا مطالبہ کیا۔

گفتگو کے دوران غزہ میں جاری شدید انسانی بحران پر دونوں رہنماؤں نے گہری تشویش کا اظہار کیا اور فلسطینی عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم کو ناقابل قبول قرار دیا۔

اسحاق ڈار نے نیویارک میں منعقد ہونے والی آئندہ بین الاقوامی کانفرنس سے امید ظاہر کی کہ یہ مسئلہ فلسطین کے حل کے لیے مثبت پیشرفت کا سبب بنے گی۔

ٹیلیفونک گفتگو میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور اعلی سطحی ایرانی وفد کے آئندہ پاکستان کے دورے سے متعلق معاملات پر بھی بات چیت کی گئی۔

اس موقع پر ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی اور اسحاق ڈار نے خطے میں امن، استحکام اور انسانی ہمدردی پر مبنی اقدامات کو جاری رکھنے کی ضرورت پر بھی اتفاق کیا۔

News ID 1934537

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha