8 جون، 2025، 7:52 AM

ایرانی و پاکستانی وزرائے خارجہ کا ٹیلیفونک رابطہ، باہمی تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

ایرانی و پاکستانی وزرائے خارجہ کا ٹیلیفونک رابطہ، باہمی تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

ایرانی وزیر خارجہ عراقچی نے پاکستانی ہم منصب سے ٹیلیفونک گفتگو کے دوران باہمی تعلقات اور خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی اور پاکستان کے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے ہفتے کے روز ایک ٹیلیفونک گفتگو میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی کشیدگی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا۔

دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے ایران اور پاکستان کے درمیان موجودہ دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا اور اس بات پر اتفاق کیا کہ اعلیٰ سطحی مشاورت اور باقاعدہ رابطوں کو فروغ دے کر باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنایا جائے گا۔

دونوں رہنماؤں نے قابض صیہونی حکومت کی جانب سے لبنان اور شام پر حالیہ جارحیت کی شدید مذمت کی اور اس بات پر زور دیا کہ امت مسلمہ کے اتحاد اور باہمی ہمدلی کو وقت کی اہم ترین ضرورت ہے، تاکہ مشترکہ چیلنجز کا مؤثر طور پر مقابلہ کرسکے۔

News ID 1933283

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha