30 اگست، 2026، 3:29 PM

امریکہ یورپ میں جوہری ہتھیار استعمال کرنے پر سنجیدگی سے غور کر رہا ہے، روسی وزارت خارجہ

امریکہ یورپ میں جوہری ہتھیار استعمال کرنے پر سنجیدگی سے غور کر رہا ہے، روسی وزارت خارجہ

روسی وزارت خارجہ کے خصوصی ایلچی آندرے بیلوسوف نے دعوی کیا ہے کہ امریکی فوجی حکمت عملی کے ماہرین یورپی محاذ پر جوہری ہتھیاروں کے ممکنہ استعمال کے منظرنامے پر سنجیدگی سے غور کر رہے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، روسی وزارت خارجہ کے خصوصی ایلچی آندرے بیلوسوف نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی فوجی حکمت عملی کے ماہرین یورپ میں جوہری ہتھیاروں کے استعمال کے امکان کو سنجیدگی سے زیر غور لا رہے ہیں۔

انہوں نے روسی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ واشنگٹن کی جانب سے روس کے غیر اسٹریٹجک جوہری ہتھیاروں کے معاملے پر بات چیت شروع کرنے کی کوششیں عالمی توجہ کو امریکا کے ان جوہری ہتھیاروں اور پروگراموں سے ہٹانے کی کوشش ہیں جو یورپ میں موجود ہیں۔

بیلوسوف کے مطابق، امریکا مختلف کثیرالجہتی اسلحہ تخفیف کے فورمز پر روس کے غیر اسٹریٹجک جوہری ہتھیاروں کے بارے میں مذاکرات شروع کرنے پر اصرار کر رہا ہے، حالانکہ ان ہتھیاروں سے امریکی سرزمین کو براہ راست خطرہ لاحق نہیں ہے۔

روسی عہدیدار نے کہا کہ یہ صورتحال اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ امریکی فوجی حکمت عملی کے ماہرین یورپی جنگی محاذ پر جوہری ہتھیاروں کے استعمال کے امکان کو سنجیدگی سے دیکھ رہے ہیں۔

انہوں نے مزید دعوی کیا کہ مذاکرات یا اسٹریٹجک استحکام سے متعلق بات چیت کے ذریعے روس کے غیر اسٹریٹجک جوہری ہتھیاروں کے بارے میں معلومات حاصل کرنا، ان پر سخت شفافیت کے اقدامات نافذ کرنا یا ان میں کمی، بالخصوص ان کا مکمل خاتمہ، امریکا اور اس کے یورپی اتحادیوں کی جانب سے جوہری ہتھیار استعمال کیے جانے کے امکان کو بڑھا سکتا ہے۔

بیلوسوف نے یورپی ممالک پر زور دیا کہ وہ واشنگٹن کے اتحادی ممالک کی سرزمین کے حوالے سے اختیار کیے جانے والے اس رویے کے خطرات کو پوری طرح سمجھیں۔

انہوں نے خبردار کیا کہ یورپی ممالک کو اس بات کا ادراک ہونا چاہیے کہ ان کے علاقوں کو امریکا کی عملی فوجی حکمت عملی میں کس طرح استعمال کیا جاسکتا ہے اور اس کے نتیجے میں خطے کو لاحق ممکنہ خطرات کیا ہیں۔

News ID 1940993

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha