2 اکتوبر، 2025، 3:07 PM

ایران اور پاکستان کے وزرائے خارجہ کی ٹیلیفونک گفتگو، دوطرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

ایران اور پاکستان کے وزرائے خارجہ کی ٹیلیفونک گفتگو، دوطرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

عباس عراقچی اور اسحاق ڈار نے سفارتی تعاون کو مزید مضبوط بنانے اور علاقائی سلامتی کے لیے مشترکہ کوششوں پر اتفاق کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اور پاکستان کے وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے جمعرات کو ٹیلی فون پر گفتگو کی جس میں دو طرفہ تعلقات، خطے کی موجودہ صورت حال اور امن و سلامتی کو فروغ دینے کے لیے جاری سفارتی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں وزرائے خارجہ نے بھائی چارے کے رشتوں اور سیاسی، معاشی و ثقافتی تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا اور علاقائی کشیدگی اور غیر مستحکم صورتحال کو بہتر بنانے کے لئے مشترکہ تعاون کو مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

عباس عراقچی اور محمد اسحاق ڈار نے کہا کہ ایران اور پاکستان دونوں مل کر متعدد عالمی و علاقائی فورمز میں بھی بہتر تعاون کریں گے تاکہ امن، سلامتی اور خوشحالی کے اہداف حاصل کیے جاسکیں۔

دونوں ملکوں نے علاقائی مسائل کے حل اور دہشت گردی کے خلاف مشترکہ جدوجہد کو بھی اپنی مشترکہ ترجیحات قرار دیا۔

News ID 1935713

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha