15 دسمبر، 2025، 7:44 PM

ایرانی جزائر پر عرب امارات کا دعوی قابل مذمت ہے، وزارت خارجہ

ایرانی جزائر پر عرب امارات کا دعوی قابل مذمت ہے، وزارت خارجہ

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے متحدہ عرب امارات کی جانب سے ایرانی جزائر پر دعوے کی بھرپور مذمت کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے متحدہ عرب امارات کے حالیہ بیان کو مسترد کیا، جس میں ایران کے جزائر کے حوالے سے بلاجواز دعوی دہرایا گیا۔

بقائی نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کی طرف سے کسی بھی سفارتی وفد کی موجودگی کو ایران کے خلاف ارضی دعوے کے لیے استعمال کرنا غیر مناسب اور افسوسناک ہے۔

انہوں نے اس بات کی شدید مذمت کی کہ چینی وزیر خارجہ کے دورے کے اختتامی بیان میں ایران کے جزائر کے حوالے سے غیر حقیقی دعوے کو دہرایا گیا۔

ترجمان نے واضح کیا کہ خلیج فارس کے جزائر ابوموسی، تنب بزرگ اور تنب کوچک ایران کا لازمی حصہ ہیں اور ان پر کوئی بھی دعوی دوسرے ممالک کی ارضی سالمیت اور اچھی ہمسائیگی کے اصولوں کے خلاف ہے۔

News ID 1937109

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha