14 دسمبر، 2025، 3:29 PM

گروسی جانبدرانہ موقف ترک کرے، عالمی ایجنسی کے ساتھ پارلیمنٹ کے قانون کے تحت رابطہ جاری ہے، بقائی

گروسی جانبدرانہ موقف ترک کرے، عالمی ایجنسی کے ساتھ پارلیمنٹ کے قانون کے تحت رابطہ جاری ہے، بقائی

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ عالمی جوہری ایجنسی کے ڈائریکٹر کے بیانات زمینی حقائق کو نہیں بدل سکتے، پارلیمنٹ کے قانون کے مطابق ایجنسی کے ساتھ رابطے کا سلسلہ جاری ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ تہران ہر ضروری موقع پر بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کے ساتھ رابطے میں رہتا ہے۔ رفائل گروسی کے ایران کے بارے میں بیانات حقیقتوں کو تبدیل نہیں کرسکتے۔

رفائیل گروسی کے حالیہ بیانات کا حوالہ دیتے ہوئے ترجمان بقائی نے IAEA کے سربراہ اور گورنرز بورڈ پر تنقید کی کہ وہ مسلسل امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے ایران کے ایٹمی مقامات پر ہونے والے غیر قانونی حملوں کا ذکر کرنے سے گریز کررہے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ موجودہ حالات میں غیر جانبدار موقف موجود نہیں اور صرف ایک فریق پر توجہ دی جارہی ہے اس وجہ سے مسئلہ حل نہیں ہوسکتا۔

انہوں نے زور دیا کہ IAEA کے ڈائریکٹر جنرل کو اپنے تکنیکی اختیارات کا استعمال ایجنسی کے قوانین کے مطابق کرنا چاہیے اور ایٹمی مسائل کے جائزے میں پیشہ ورانہ اور غیر جانبدارانہ رویہ اپنانا چاہیے۔ IAEA کے ڈائریکٹر جنرل بار بار ایسے بیانات دہراتے ہیں جو موجودہ زمینی حقائق کو بدل نہیں سکتے۔

انہوں نے واضح کیا کہ ایران ایجنسی کے ساتھ ہر ضروری موقع پر رابطے میں رہتا ہے اور یہ رابطہ پارلیمنٹ کے منظور شدہ قانون کے تحت کیا جاتا ہے۔

News ID 1937076

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha