14 دسمبر، 2025، 7:14 PM

القسام بریگیڈ کے اعلی رہنما کی شہادت کی تصدیق، غزہ میں تشییع جنازہ

القسام بریگیڈ کے اعلی رہنما کی شہادت کی تصدیق، غزہ میں تشییع جنازہ

حماس کے عسکری ونگ القسام نے صہیونی حکومت کے حملے میں اپنے کمانڈر رائد سعد کی شہادت کی تصدیق کردی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ نے غزہ پر صہیونی فوج کے فضائی حملے میں اپنے کمانڈر رائد سعد کی شہادت کی تصدیق کردی ہے۔

حماس نے رائد سعد کی شہادت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک واضح اور خطرناک صہیونی جرم ہے اور اس کے فوری اثرات کو روکنے کے لیے ثالث اور امن معاہدے کے تمام فریقین کی مداخلت ضروری ہے تاکہ اسرائیل کو اپنے وعدوں کی پابندی پر مجبور کیا جاسکے۔

حماس کے رہنما خلیل الحیہ نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ رائد سعد (ابو معاذ) اور ان کے ساتھ موجود بھائیوں کو شہادت نصیب ہوئی ہے۔

حماس کے ترجمان حازم قاسم نے کہا کہ صہیونی جارحیت کے نتیجے میں رائد سعد کی شہادت ہوئی، جس میں ان کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔ یہ کارروائی امن معاہدے کی صریح خلاف ورزی ہے۔ حملے میں پانچ فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوئے۔

News ID 1937081

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha