غزہ
-
ایران اور قطر کا غزہ و لبنان میں شہری آبادی پر اسرائیلی حملے بند کرنے کا مطالبہ
ایرانی وزیرِ خارجہ سید عباس عراقچی اور قطری وزیراعظم و وزیرِ خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی نے ایک اہم ٹیلیفونک رابطے میں فلسطین، لبنان اور یمن کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
-
آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت پر قائم ہیں، روسی وزیر خارجہ
روسی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ماسکو غزہ کی صورتحال سے قطع نظر فلسطین۔اسرائیل تنازع کے منصفانہ حل پر قائم ہے۔
-
غزہ میں امدادی اداروں کو سنگین بحران کا سامنا، صہیونی رکاوٹیں سب سے بڑی مشکل
صہیونی پابندیوں کے باعث امدادی سامان کی فراہمی محدود ہوگئی ہے، خیموں اور ایندھن کی شدید قلت نے لاکھوں بے گھر فلسطینیوں کی مشکلات میں اضافہ کردیا ہے۔
-
نتن یاہو اور ٹرمپ کی ملاقات غزہ کے مستقبل کے لیے اہم ہے، امریکی میڈیا
امریکی میڈیا کے مطابق صدر ٹرمپ اور صہیونی وزیر اعظم کے درمیان ہونے والی ملاقات غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے اور امن کے عمل کے اگلے اقدامات کا تعین کرے گی۔
-
صہیونی جیلوں میں ہزاروں فلسطینی قیدیوں کی حالت تشویشناک
فلسطینی ذرائع کے مطابق 9 ہزار سے زائد قیدی صہیونی جیلوں میں بدترین تشدد، بھوک اور علاج کی عدم فراہمی کا شکار ہیں۔
-
غزہ کا نظام صحت مکمل مفلوج؛ ادویات اور طبی آلات کا سنگین بحران
غزہ میں 10 اکتوبر سے جاری جنگ بندی کے باوجود نظامِ صحت مکمل طور پر تباہی کے دہانے پر کھڑا ہے۔ ادویات اور دیگر طبی سامان کی شدید قلت کے باعث اسپتالوں میں سرجریز روک دی گئی ہیں۔
-
غزہ کے بے گھر شہریوں کی فوری مدد کی جائے، پوپ لئو کی اپیل
کریسمس ڈے کے موقع پر پاپ لئو نے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ غزہ میں شدید سردی اور مشکل حالات میں رہنے والے فلسطینیوں کے لیے فوری انسانی امداد اور ان کے دکھ کم کرنے کے لیے عملی اقدامات کرے۔
-
ترک وزیر خارجہ کی حماس کے اعلٰی سطحی وفد سے ملاقات
ترک وزیرخارجہ نے حماس کے اعلی رہنماوں سے ملاقات کے دوران فلسطینی عوام کے حقوق کی حمایت جاری رکھنے اور غزہ کے لیے انسانی امداد بڑھانے کا اعلان کیا۔
-
مقاومت ہرگز غیر مسلح نہیں ہوگی، حماس
حماس کے اعلی رہنما اسامہ حمدان نے غزہ میں بین الاقوامی فورسز کی تعییناتی کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ مقاومت کسی بھی صورت میں اپنے ہتھیاروں سے دستبردار نہیں ہوگی۔
-
بین الاقوامی فورس حماس کو غیر مسلح نہیں کر سکتا، اسرائیلی اخبار
کثیر الاشاعت صہیونی اخبار معاریو نے اعتراف کیا ہے کہ غزہ میں حماس کو طاقت کے ذریعے غیر مسلح کرنا کسی بھی عالمی فوج کے بس کی بات نہیں ہے۔
-
جنگ بندی کے باوجود غزہ میں انسانی بحران جاری ہے، بین الاقوامی تنظیم
سیو دی چلڈرن تنظیم نے غزہ کی پٹی پر انسانی بحران کے تسلسل پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ جنگ بندی کے باوجود اس خطے (فلسطین) میں تباہ کن انسانی حالات بدستور جاری ہیں۔
-
غزہ؛ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 5 فلسطینی شہید/ شہداء کی تعداد 70 ہزار 942 ہو گئی
غزہ کی پٹی پر فلسطینی وزارتِ صحت نے اپنی تازہ ترین شماریاتی رپورٹ میں اعلان کیا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 5 شہید اور 3 زخمیوں کو اس پٹی کے اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔
-
صہیونی وزیر جنگ کے اشتعال انگیز بیان پر حماس کا سخت ردعمل
حماس کے ترجمان نے کاتز کے بیان پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر جنگ کا بیان اور صہیونی حکومت کے اقدامات امن منصوبے اور معاہدوں کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔
-
اسرائیل قابل اعتماد نہیں، تعلقات قائم نہیں کرسکتے، سابق سعودی انٹیلی جنس چیف
سعودی عرب کے سابق انٹیلی جنس چیف شہزادہ فیصل نے صہیونی حکومت کو ناقابل اعتماد قرار دیتے ہوئے کہا کہ ریاض اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا۔
-
عراقی مقاومتی قیادت اور حماس کے رہنماؤں کی ملاقات، فلسطین کی تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال
عراقی سیدالشہداء بریگیڈ کے سیکریٹری جنرل ابو آلاء الولائی اور حماس کے رہنماؤں اسامہ حمدان اور طاہر النونو کی ملاقات میں غزہ کی صورتحال، مذاکرات اور مزاحمتی گروہوں سے متعلق امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
-
ترک سیاسی جماعت کے سربراہ کی مہر نیوز سے گفتگو:
ایران ترکی کے لیے اہم ملک، غزہ سے متعلق ٹرمپ کا منصوبہ ناقابل قبول
محمود آریکان نے کہا کہ ایران ترکی کے لیے ایک کلیدی ملک ہے، جبکہ غزہ سے متعلق ٹرمپ کا منصوبہ کھلی جارحیت ہے جسے اسلامی دنیا کسی صورت قبول نہیں کرسکتی۔
-
غزہ کی صورتحال پر امریکہ میں اہم اجلاس، ترکی، قطر اور مصر کی شرکت
امریکی شہر میامی میں غزہ امن منصوبے کے پہلے مرحلے پر عملدرآمد اور دوسرے مرحلے کی تیاری پر غور کرنے کے لئے اجلاس منعقد ہوا جس میں میزبان امریکہ کے علاوہ ترکی، قطر اور مصر نے شرکت کی۔
-
یمن: غزہ کی حمایت میں اور قرآن کریم کی بے حرمتی کے خلاف عظیم الشان ریلی+ویڈیو
یمن کے عوام نے بڑے اجتماع کے ذریعے قرآن کریم کی بے حرمتی کی شدید مذمت کرتے ہوئے غزہ کے مظلوم لوگوں کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اعلان کیا ہے۔
-
غزہ کی تعمیر نو کے لیے امریکی منصوبہ غیر واضح، عملی امکان کم، امریکی اخبار
امریکی اخبار کے مطابق واشنگٹن کی جانب سے غزہ کی تعمیر نو کے لیے پیش کیا گیا 10 سالہ منصوبہ ٹھوس حکمت عملی سے خالی ہے۔
-
غزہ جنگ کے آغاز سے اب تک 61 صہیونی فوجیوں کی خودکشی
صہیونی ذرائع ابلاغ کے مطابق طویل جنگ، شدید نفسیاتی دباؤ اور جنگی مناظر کے اثرات کے باعث اسرائیلی فوج میں خودکشی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔
-
یورپی یونین سربراہان کانفرنس، مقاومتی تنظیموں کو غیر مسلح کرنے پر زور
یورپی یونین کے سربراہان مملکت کے اجلاس میں غزہ میں امداد کی فراہمی اور لبنان میں استحکام کے نام پر مقاومتی گروہوں کو غیر مسلح کرنے پر زور دیا گیا۔
-
ایرانی نائب وزیرخارجہ کی او آئی سی سیکرٹری جنرل سے ملاقات، غزہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال
ایرانی نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے ریاض میں اسلامی تعاون تنظیم (OIC) کے سیکرٹری جنرل حسین براہیم طحہٰ سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں عالمِ اسلام کی تازہ ترین صورتحال، غزہ میں جاری اسرائیلی مظالم اور ایران و او آئی سی کے درمیان تعاون بڑھانے کے طریقوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
-
امریکہ حزب اللہ اور حماس کو غیر مسلح کرنے کے مطالبے سے پیچھے ہٹ گیا، لبنانی اخبار
لبنانی روزنامہ الاخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکہ کو اب یقین ہو گیا ہے کہ موجودہ مرحلے میں حزب اللہ اور حماس کو مکمل طور پر غیر مسلح کرنا ممکن نہیں۔ اسی لیے وہ ان تنظیموں کو غیر مسلح کرنے کی بجائے اب اس بات پر توجہ دے رہا ہے کہ انہیں ان ہتھیاروں کے استعمال سے کیسے روکا جائے۔
-
عالمی برادری تماشائی نہ بنے، غزہ میں قتل عام رکوائے، ایرانی وزارت خارجہ
ایران کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے غزہ پر جاری حملوں اور انسانی امداد کی فراہمی میں رکاوٹوں کو "سنگین جرائم" قرار دیتے ہوئے عالمی برادری اور اقوامِ متحدہ سے فوری اور موثر کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
-
شہید رائد سعد کا بدلہ لینے کا حق محفوظ رکھتے ہیں، القسام بریگیڈز
حماس کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈز نے کمانڈر رائد سعد کی شہادت پر جاری بیان میں کہا ہے کہ غاصبوں کی جارحیت کا جواب دینے کا ہمارا حق یقینی ہے، اور ہمیں پوری طاقت کے ساتھ اپنا دفاع کرنے کا حق حاصل ہے۔
-
القسام بریگیڈ کے اعلی رہنما کی شہادت کی تصدیق، غزہ میں تشییع جنازہ
حماس کے عسکری ونگ القسام نے صہیونی حکومت کے حملے میں اپنے کمانڈر رائد سعد کی شہادت کی تصدیق کردی ہے۔
-
جنوبی غزہ میں بم دھماکے سے دو صہیونی فوجی زخمی
قابض اسرائیلی فوج نے اعلان کیا ہے کہ جنوبی غزہ میں ایک بم دھماکے کے نتیجے میں اس کے دو فوجی زخمی ہو گئے ہیں۔
-
غزہ؛ بھوک اور پیاس کے بعد سردی کے ذریعے قتل عام
غزہ کی پٹی میں امدادی سامان کا راستہ روک کر صہیونی رژیم نے بھوک اور پیاس سے قتل عام کیا تھا اب شدید طوفان، بارش اور جما دینے والی سردی میں محفوظ اور گرم پناہ گاہ نہ ہونے کی وجہ سے صرف 24 گھنٹوں کے اندر 14 بے گھر فلسطینی پناہ گزین سردی کی وجہ سے اپنی جانیں گنوا بیٹھے ہیں۔
-
غزہ کی حمایت سے متعلق امام کعبہ کا جمعہ خطبہ سینسر، عوام کا شدید ردعمل
شیخ صالح بن حمید کے خطبے میں فلسطینی بچوں کو بہادری اور قربانی کی مثال قرار دینے کی بات شامل تھی، جسے الاخباریہ چینل نے نشر نہیں کیا جس پر سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی جارہی ہے۔
-
اسرائیل نے جنگ بندی شرائط کی دھجیاں بکھیر دی ہے، حماس
حماس کے سیاسی بیورو کے رکن عبدالجبار سعید نے قدس نیوز کو دیے گئے انٹرویو میں کہا ہے کہ اسرائیلی حکومت نے جنگ بندی معاہدے کے پہلے مرحلے میں موجود اکثر شقوں پر عمل نہیں کیا ہے۔