مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، غزہ میں صہیونی رژیم کی جانب سے جاری سنگین جرائم کے خلاف آئرلینڈ میں عوامی غم و غصہ شدت اختیار کر گیا ہے، جہاں دارالحکومت ڈبلن سمیت مختلف شہروں میں ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے اور اسرائیل پر پابندیاں عائد کرنے کا مطالبہ کیا۔
رپورٹس کے مطابق مظاہرین نے ابتدا میں ڈبلن کے مرکزی سٹی ہال کے قریب بارناردو اسکوائر میں اجتماع کیا، جس کے بعد وہ مارچ کرتے ہوئے اسٹیفن گرین میں واقع وزارت خارجہ پہنچے، جہاں انہوں نے حکومت سے فوری اور عملی اقدامات کا مطالبہ کیا۔
مظاہرین نے نہ صرف صہیونی رژیم پر پابندیاں عائد کرنے بلکہ مقبوضہ علاقوں سے متعلق بل کی منظوری، اسرائیل کو اسلحہ کی فراہمی پر پابندی اور شانون ایئرپورٹ کو امریکی فوجی مقاصد کے لیے استعمال کرنے کا سلسلہ فوری طور پر بند کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔
واضح رہے کہ آئرلینڈ کی حکومت یورپ کی ان چند حکومتوں میں شمار ہوتی ہے جو غزہ میں صہیونی جارحیت کے مقابلے میں فلسطینی عوام کے حق میں واضح اور دو ٹوک مؤقف اختیار کرتی رہی ہے۔
آپ کا تبصرہ