مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوری ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے امریکہ کے ساتھ ممکنہ مذاکرات پر مشروط آمادگی کا عندیہ دیتے ہوئے وزیر خارجہ کو اس سلسلے میں امکانات کا جائزہ لینے کی ہدایت جاری کردی ہے۔
صدر پزشکیان نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ خطے کے دوست ممالک کی جانب سے امریکی صدر کی مذاکراتی تجویز پر ردعمل دینے کی درخواستوں کے بعد انہوں نے واضح ہدایات جاری کی ہیں۔
انہوں نے لکھا کہ اگر مناسب ماحول میسر ہو جس میں دھمکیاں اور غیر معقول مطالبات نہ ہوں تو وزیر خارجہ منصفانہ اور مساوی بنیادوں پر مذاکرات کی راہ ہموار کریں۔
ایرانی صدر نے زور دیا کہ کسی بھی ممکنہ بات چیت کو عزت، حکمت اور مصلحت کے اصولوں کے تحت آگے بڑھایا جائے گا اور یہ عمل مکمل طور پر قومی مفادات کے دائرے میں انجام پائے گا۔
آپ کا تبصرہ