19 فروری، 2026، 11:41 AM

فلسطین کے بعد اسرائیی قبضے کا رخ اردن کی جانب ہوگا، فلسطینی رہنما کا انتباہ

فلسطین کے بعد اسرائیی قبضے کا رخ اردن کی جانب ہوگا، فلسطینی رہنما کا انتباہ

حماس کے ایک سینئر رہنما نے خبردار کیا ہے کہ فلسطین کے بعد اسرائیل اپنی توسیع پسندانہ پالیسیوں کا رخ اردن کی طرف موڑ سکتا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حماس کے ایک سینئر رہنما باسم نعیم نے صہیونی حکومت کے عرب اور اسلامی ممالک کے خلاف منصوبوں پر خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطین کے بعد تل ابیب اردن کی طرف رخ کرے گا۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ جب دشمن الحاق کے فیصلوں، بستیوں کی توسیع اور فلسطینی علاقوں کی قانونی حیثیت میں تبدیلی جیسے اقدامات کے ذریعے فلسطینی سرزمین میں جنگ کو اپنے حق میں نمٹا لے گا تو وہ اپنے منصوبے کو نام نہاد گریٹر اسرائیل کی سمت آگے بڑھائے گا، اور اس منصوبے کا مرکزی ہدف اردن ہے۔

باسم نعیم نے اردن میں بعض نوجوانوں کے خلاف عدالتی فیصلوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ مزاحمت کی حمایت کے الزام میں چند اردنی نوجوانوں کو دس سال قید کی سزا سنانا ایک ایسا معاملہ ہے جو سنجیدہ غور و فکر کا متقاضی ہے۔

حماس کے اس عہدیدار نے مزید کہا کہ فاشسٹ صہیونی دشمن جو پوری قوت سے اپنے منصوبوں کو آگے بڑھا رہا ہے، اس کے مقابلے میں نہ افراد، نہ گروہ اور نہ ہی حکومتیں کسی قسم کی مکمل حفاظت کی ضمانت دے سکتی ہیں۔

انہوں نے آخر میں کہا کہ گرفتار نوجوانوں کا مقام سروں پر ہونا چاہیے، نہ کہ جیل کی سلاخوں کے پیچھے اور تاریک کوٹھڑیوں میں۔

News ID 1938133

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha