19 فروری، 2026، 2:41 PM

ایران اور روس کی بحری افواج کی مشترکہ مشق

ایران اور روس کی بحری افواج کی مشترکہ مشق

ایران اور روس کی بحری افواج نے جمعرات کے روز جنوبی ایران کے شہر بندر عباس کے قریب سمندری حدود میں مشترکہ فوجی مشقوں کے دوران اغوا شدہ تجارتی جہاز کو بازیاب کرانے کی فرضی کارروائی کامیابی سے انجام دی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران اور روس کی بحری افواج نے جمعرات کے روز جنوبی ایران کے شہر بندر عباس کے قریب سمندری حدود میں مشترکہ فوجی مشقوں کے دوران اغوا شدہ تجارتی جہاز کو بازیاب کرانے کی فرضی کارروائی کامیابی سے انجام دی۔

مشق میں ایرانی بحریہ، پاسدارانِ انقلاب کی بحری فورس اور روسی بحریہ کے اہلکاروں نے حصہ لیا۔

مشق کا آغاز اس وقت ہوا جب تجارتی جہازوں کی جانب سے بندر عباس میری ٹائم ریسکیو کوآرڈی نیشن سینٹر کو ہنگامی امدادی پیغامات موصول ہوئے۔

بعد ازاں ایرانی بحریہ کا ایس ایچ-3 ہیلی کاپٹر اور پاسدارانِ انقلاب بحریہ کا بیل 412 ہیلی کاپٹر علاقے کی تلاش کے لیے روانہ کیا گیا۔

ایرانی ڈسٹرائر ’’الوند‘‘ کو مشقوں کے کمانڈ جہاز کی حیثیت حاصل تھی، جس نے قریبی جنگی جہازوں کو ریسکیو آپریشن شروع کرنے کی ہدایت دی۔

ایران اور روس کی خصوصی بحری فورسز نے مشترکہ فضائی اور سطحِ آب کارروائی کے ذریعے جہاز پر دوبارہ کنٹرول حاصل کیا اور فرضی قزاقوں کو حراست میں لے لیا۔

یہ مشقیں ایسے وقت میں کی گئیں جب خطے میں کشیدگی میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

امریکا نے ایران کے قریب سمندری علاقوں میں متعدد جنگی جہاز تعینات کر رکھے ہیں، جبکہ تہران خبردار کر چکا ہے کہ کسی بھی حملے کی صورت میں خطے میں امریکی مفادات کو بھرپور جواب دیا جائے گا۔

News ID 1938143

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha