مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فلسطینی مقاومتی تنظیم حماس نے صہیونی حکومت کی جارحیت کا مقابلہ کرنے میں فلسطینی مقاومت کی حمایت کرنے پر ایران، عراق، لبنان اور یمن کا شکریہ ادا کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق، حماس کے ترجمان نے ابوعبیدہ اور دیگر کمانڈروں کی شہادت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین پر صہیونی حکومت کے حملے جاری ہیں۔ ہم صہیونی جارحیت کا مقابلہ کرنے کا حق رکھتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ فلسطینی عوام اپنا دفاع کررہے ہیں۔ جب تک صہیونی مظالم جاری ہیں، ہم اپنے ہتھیار نہیں پھینکیں گے۔
آپ کا تبصرہ