-
سوڈان، متحارب گروہوں کا چوبیس گھنٹے جنگ بندی پر اتفاق
سوڈان میں جاری خانہ جنگی کو روکنے کے ہونے والی کوششوں کے تحت فریقین نے جدہ میں مذاکرات کے بعد چوبیس گھنٹے جنگ بندی پر اتفاق کرلیا ہے۔
-
فتاح میزائل نے شیاطین کی صفوں میں خوف وہراس کا ماحول پیدا کیا، امام جمعہ تہران
تہران کے امام جمعہ نے کہا کہ آوازوں کی رفتار سے بھی تیز اڑان بھرنے والے ہائپر سونک میزائل فتاح، سپاہ پاسدارانِ انقلابِ اسلامی کے مؤمن اور پرامید جوانوں کے ایمان اور امید کا نتیجہ تھا اور فتاح میزائل کی رونمائی نے شیاطین کی صفوں میں خوف وہراس کا ماحول پیدا کیا۔
-
آئی ایم ایف کی تمام شرائط کو من و عن تسلیم کرلیا ہے، پاکستانی وزیراعظم
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کی تمام شرائط کو من و عن تسلیم کر لیا ہے، امید کرتے ہیں آئی ایم ایف معاہدے کی منظوری دی جائے گی۔
-
ایرانی حجاج کرام کے طواف خانۂ کعبہ کے دلفریب مناظر؛ تصاویر کے آئینے میں
حجاج کرام جب پہلی بار خانۂ خدا کو دیکھتے ہیں تو دل کی باتیں خدا سے شیئر کر دیتے ہیں، کیونکہ جب وہ خانۂ کعبہ کو دیکھتے ہیں تو ان پر عجیب کیفیت طاری ہو جاتی ہے۔
-
فلسطینی سرحدی علاقوں میں حالات کشیدہ؛ کفر شوبا کے عوام اور صہیونیوں میں شدید جھڑپیں
فلسطین-کفر کفرشوبا نامی سرحدی علاقے میں غاصب صہیونی فوجوں کی بارڈر کھدائی کی کارروائی کے دوران، اہل علاقہ کی مزاحمت کے نتیجے میں غاصب صہیونیوں اور ان کے درمیان جھڑپیں ہوئیں ہیں۔
-
تہران اور تبریز کے درمیان جدید ریلوے لائن کا افتتاح
صدر رئیسی کے دورہ مشرقی آذربائجان کے دوسرے روز بوستان آباد-تبریز ریلوے لائن کے علاوہ خاوران جنکشن کا افتتاح کیا گیا۔
-
جوہری معاہدے کا کوئی متبادل منصوبہ زیر غور نہیں ہے، اقوام متحدہ میں ایرانی نمائندے کی تردید
ایران اور امریکہ کے درمیان کسی منصوبے پر پس پردہ مذاکرات نہیں ہورہے ہیں، قوام متحدہ میں ایران کے نمائندے نے ذرائع ابلاغ میں زیر گردش خبروں کی تردید کردی۔
-
کئی ممالک کو مطلوب عالمی دہشت گرد افغانستان میں ہلاک، پاکستان کا دعویٰ
دہشت گرد ثناء اللّٰہ غفاری ایران، ازبکستان، تاجکستان، پاکستان اور افغانستان میں متعدد حملوں میں شریک رہا۔
-
فلسطین، رام اللہ میں مجاہدین کا حملہ، ایک صہیونی فوجی زخمی
صہیونی ذرائع ابلاغ نے رام اللہ میں مقاومتی تنظیموں کے حملے میں ایک اسرائیلی فوجی کے زخمی ہونے کی خبر دی ہے۔
-
پاکستان ایران کا معاشی نظام اختیار کرکے آئی ایم ایف سے نجات حاصل کرسکتا ہے، آیت اللہ حافظ ریاض نجفی
جامع علی مسجد جامعتہ المنتظر لاہور میں خطبہ جمعہ دیتے ہوئے آیت اللہ حافظ ریاض نجفی نے زوردیا کہ ایران کا معاشی نظام پاکستان اختیار کرکے اپنے مسائل حل کرسکتا ہے۔
-
ایرانی وزیر خارجہ کی آذربائجانی ہم منصب سے ٹیلیفونک گفتگو
ایران اور آذربائجان کے وزرائے خارجہ نے ٹیلفون پر گفتگو کرتے ہوئے خطے کی صورتحال اور دونوں ملکوں کے تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔
-
صہیونی حکومت تہران اور ریاض کے درمیان غلط فہمیاں پیدا کرنے کی سازش کررہی ہے، ایرانی سفیر
ریاض میں تعیینات ایرانی سفیر نے کہا ہے کہ صہیونی حکومت ایران اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کی بحالی سے پریشان ہے اسی لئے دونوں ملکوں کے درمیان غلط فہمیاں ایجاد کرنے کی سازش کررہی ہے۔
-
موساد کی تنصیبات پر سائبر حملے، متعدد ویب سائٹس ہیک ہوگئیں
عبرانی ذرائع ابلاغ نے صہیونی خفیہ ایجنسی موساد کی ویب سائٹس پر متعدد سائبر حملے ہونے کی خبر دی ہے۔
-
ایران کے ساتھ ہونے والے معاہدے اسرائیل کے لئے کوئی معنی نہیں رکھتے، نتن یاہو
صہیونی وزیر اعظم نتن یاہو نے کہا ہے کہ ایران کے جوہری پروگرام کے حوالے سے ہونے والے معاہدوں پر عمل کرنا اسرائیل کے لئے لازم نہیں ہے۔ کوئی بھی معاہدہ ایران کے جوہری پروگرام کو نہیں روک سکتا۔
-
دشمنوں کے عزائم اور سازشوں سے مقابلہ کرنے کا طریقہ، سر تسلیم خم کرنا نہیں ہے، آیت اللہ رئیسی
تبریز - ایرانی صدر نے کہا کہ دشمنوں کے ہتھکنڈوں اور سازشوں سے نمٹنے کا طریقہ ہتھیار ڈالنا یا پیچھے ہٹنا نہیں ہے، بلکہ طاقت سے دشمن کو شکست دی جا سکتی ہے۔
-
ایران کا جوہری معاملہ پرامن طریقے سے حل کیا جائے، قطر
قطر کے وزیرخارجہ نے فرانسیسی ہم منصب کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ایران کا ایٹمی پروگرام سمیت خطے کے مسائل کو حل کرنے کا بہترین طریقہ سفارتی مذاکرات ہیں۔
-
امریکہ نے ایران کے ساتھ تعاون کے الزام میں غیر ملکی افراد اور کمپنیوں پر پابندی لگادی
امریکی وزارت خزانہ نے نائجیریا اور عراق کے دو شہریوں سمیت پاناما کے 15 آئل ٹینکروں پر ایرانی تیل کمپنی کے ساتھ تعلقات کا الزام لگاتے ہوئے پابندی عائد کی ہے۔
-
فلسطینی قیدی کا گھر مسمار کرنے پر حماس اور اسلامی جہاد کا شدید ردعمل
صہیونی سیکورٹی فورسز کی جانب سے فلسطینی قیدی اسلام فروخ کا گھر مسمار کرنے پر فلسطینی مقاومتی تنظیموں نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
-
پاکستان میں نئی سیاسی جماعت ’استحکام پاکستان پارٹی‘ کے قیام کا باضابطہ اعلان
پاکستانی سیاستدان جہانگیر ترین نے نئی سیاسی جماعت ’استحکام پاکستان پارٹی‘ کے قیام کا باضابطہ اعلان کردیا۔
-
روس کا بڑا دعویٰ؛ یوکرائن کے ساتھ صلح میں امریکہ کو رکاوٹ قرار دے دیا
روس کی سلامتی کونسل کے سربراہ نے کہا کہ یوکرائن کے تنازعے کو جاری رکھنے کے خواہشمند ممالک میں امریکہ اور برطانیہ پہلی صف میں شامل ہیں۔
-
جنرل باقری کی ترک وزیر دفاع کے ساتھ ٹیلیفونک گفتگو؛ مسلح افواج کے درمیان مشترکہ تعاون پر زور
ایرانی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف نے جنرل یاشار گلر کو ترک وزیر دفاع منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے دونوں ممالک کی مسلح افواج کے درمیان مشترکہ تعاون جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
-
ایران کی بدخشان افغانستان میں دہشت گردانہ کارروائی کی شدید مذمت
ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان ناصر کعنانی نے افغانستان کے شہر بدخشان کے فیض آباد میں مسجد نبوی میں فاتحہ خوانی کی تقریب پر دہشت گردانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
-
ایران کے نئے نامزد سفیر رضا امیری مقدم ذمہ داریاں سنبھالنے پاکستان پہنچ گئے
پاکستان میں اسلامی جمہوریہ ایران کے نامزد سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم اپنی سفارتی ذمہ داریاں سنبھالنے کے لیے اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔
-
سرینگر میں "عبایہ" پہن کر سکول میں داخلے پر پابندی، طالبات کا شدید احتجاج
سری نگر کے رینہ واری علاقے میں وشوبھارتی ہائیر سیکنڈری سکول کی طالبات نے آج سکول انتظامیہ کے خلاف "عبایہ پہن" کر سکول کے احاطے میں داخل ہونے کی اجازت نہ دینے کے خلاف احتجاج کیا۔
-
بھارت کا نیو جنریشن بیلسٹک میزائل اگنی پرائم کا کامیاب تجربہ
بھارت نے نیو جنریشن بیلسٹک میزائل اگنی پرائم کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔
-
ایران اور ہالینڈ کے نائب وزرائے خارجہ کی ٹیلیفونک گفتگو:
ایران ہالینڈ کے ساتھ سیاسی مشاورت کا خیر مقدم کرتا ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ
ایرانی وزارتِ خارجہ کے نائب نے ہالینڈ کے اپنے ہم منصب سے ٹیلیفونک گفتگو میں، دونوں ممالک کے اعلیٰ حکام کے مابین سیاسی مشاورت کے تسلسل اور اضافے پر زور دیا ہے۔
-
پاک ترکمانستان تاپی مشترکہ عملدرآمد منصوبے پر دستخط؛
تاپی گیس پائپ لائن منصوبہ خطے کی خوشحالی کا آغاز کرے گا، پاکستانی وزیراعظم
شہباز شریف نے کہا ہے کہ تاپی (ترکمانستان، افغانستان،پاکستان، بھارت) گیس پائپ لائن منصوبہ علاقائی تعاون، ترقی اور خوشحالی کے دور کا آغاز کرے گا۔
-
افغان صوبے بدخشاں میں نائب گورنر کی نماز جنازہ میں زوردار دھماکہ
افغان صوبے بدخشاں میں نائب گورنر کی نماز جنازہ میں دھماکے کے نتیجے میں متعدد ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں۔
-
پاکستان کشمیریوں کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا، دفتر خارجہ
پاکستانی ترجمان دفتر خارجہ نےکہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق تنازعہ جموں و کشمیر کے منصفانہ اور پرامن حل کے لیے کشمیریوں کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔
-
مہر نیوز کی خصوصی رپورٹ:
ایرانی صدر کا دورۂ لاطینی امریکہ؛ کون کون ساتھ ہوگا؟ شیڈول جاری
ایرانی صدر، کابینہ کے 4 وزراء کے ہمراہ وینزویلا، کیوبا اور نکاراگوا کا دورہ کریں گے، تاکہ لاطینی امریکی ممالک کی صلاحیتوں سے آمدنی پیدا کرنے اور تعلقات قائم کرنے کیلئے ضروری اقدامات کئے جا سکیں۔