26 جنوری، 2026، 3:28 PM

ایران پر کسی بھی جارحیت کا جواب پہلے سے زیادہ تباہ کن ہوگا، ایرانی وزارت خارجہ

ایران پر کسی بھی جارحیت کا جواب پہلے سے زیادہ تباہ کن ہوگا، ایرانی وزارت خارجہ

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے واضح کیا ہے کہ ایران کسی بھی جارحیت کا پہلے سے کہیں زیادہ طاقتور اور تباہ کن جواب دے گا، جبکہ امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے غیر ذمہ دارانہ اقدامات خطے کو عدم استحکام کی طرف دھکیل رہے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے دوٹوک انداز میں خبردار کیا ہے کہ ایران پر کسی بھی قسم کی جارحیت کا جواب انتہائی سخت اور پہلے سے کہیں زیادہ شدید ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ اور بعض علاقائی ممالک کی فوجی سرگرمیاں اور دھمکیاں خطے میں عدم استحکام کو ہوا دے رہی ہیں، جبکہ خطے کے ممالک بخوبی جانتے ہیں کہ عدم سلامتی سب کو اپنی لپیٹ میں لے سکتی ہے۔

بقائی نے واضح کیا کہ ایران اپنی دفاعی صلاحیتوں پر مکمل اعتماد رکھتا ہے اور ماضی کے تجربات، بالخصوص جون میں ہونے والی جنگ، کو مدنظر رکھتے ہوئے کسی بھی حملے کا فیصلہ کن جواب دینے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ چین اور روس کے ساتھ ایران کے دفاعی تعلقات مضبوط اور دیرینہ ہیں اور حالیہ حالات میں بھی باہمی مشاورت اور تعاون پوری قوت کے ساتھ جاری رہے گا۔

اقوام متحدہ میں ایران مخالف قرارداد کو انہوں نے مغربی ممالک کی ناکام کوشش قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس پر عالمی برادری کی تقسیم اس بات کا ثبوت ہے کہ مغربی بیانیہ دنیا کی اکثریت کو قائل کرنے میں ناکام رہا ہے۔
 

News ID 1937895

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha