ایرانی وزارت خارجہ
-
طاقت کے استعمال پر خاموشی عالمی نظام لیے خطرہ ہے، بقائی
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ عالمی نظام صرف جارحیت سے نہیں بلکہ طاقت کے استعمال کو معمول بننے دینے اور دنیا کی خاموشی سے بھی تباہ ہوتا ہے۔
-
ایرانی پروازوں پر پابندی، بغداد قومی مفاد کے مطابق فیصلہ کرے، ایرانی وزارت خارجہ
ایرانی وزارت خارجہ نے ایران اور عراق کے درمیان فضائی سفر پر پابندیاں دونوں ممالک کے گہرے تعلقات اور مشترکہ مفادات سے متصادم قرار دیتے ہوئے بغداد سے معقول فیصلے کا مطالبہ کیا ہے۔
-
امریکی حکومت حقیقت چھپانے کی کوشش کر رہی ہے، ایرانی وزارت خارجہ
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ ایرانی صدر کے ہمراہ امریکا جانے والے میڈیا وفد کے ارکان کو ویزے جاری نہ کرنا ’’حقیقت چھپانے اور معلومات تک رسائی کے حق کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جعلی گمراہ کن معلومات کی مہم جاری رکھنے‘‘ کی کوشش ہے۔
-
تہران کی فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی جارحیت کی مذمت، عالمی برادری سے فوری اقدام کا مطالبہ
ایران کی وزارت خارجہ نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی جارحیت کو روکنے کے لیے سنجیدہ اور فیصلہ کن اقدامات کیے جائیں۔
-
اقوامِ متحدہ کے مشن کو صرف سپر پاورز کے درمیان جنگ روکنے تک محدود کرنا خطرناک ہے، بقائی
ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی جانب سے ادارے کے مشن کو سپر پاورز کے درمیان جنگ روکنے تک محدود کرنے کے مؤقف کو گمراہ کن اور خطرناک قرار دیا ہے۔
-
دشمن کی شرائط پر جنگ ختم نہیں کریں گے، ترجمان ایرانی وزارت خارجہ
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ ایران نے جنگ شروع نہیں کی بلکہ اپنی سرزمین اور خودمختاری کا دفاع کیا لہذا جنگ کا اختتام کسی بھی صورت جارح فریق کی شرائط کے مطابق نہیں ہوگا۔
-
آبنائے ہرمز جنگ سے پہلے کی صورتحال میں واپس نہیں جائے گی، ایران کا واضح اعلان
ایران اور عمان نئی بحری گزرگاہ کے تعین پر متفق ہیں، جنگ سے قبل کا نظام بحال نہیں ہوگا اور مستقبل کا انتظام علاقائی مشاورت سے طے کیا جائے گا۔
-
ایران کا امریکہ اور خلیج فارس تعاون کونسل کے مشترکہ بیان پر شدید ردعمل
ایرانی وزارت خارجہ نے امریکہ اور خلیج فارس تعاون کونسل (PGCC) کے وزرائے خارجہ کے مشترکہ بیان کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے اسے مداخلت پر مبنی، غیرذمہ دارانہ اور اشتعال انگیز قرار دیا ہے۔
-
امریکی پالیسیوں کے ساتھ خطے میں امن ناممکن ہے، بقائی کا مارکو روبیو کو جواب
اسماعیل بقائی نے مارکو روبیو کے حالیہ بیانات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطے میں حقیقی امن اس وقت تک ممکن نہیں جب تک امریکہ کی مداخلت پسند پالیسیاں جاری رہیں۔
-
متضاد بیانات اور جنگ بندی کی خلاف ورزیاں امریکی سفارت کاری کی ناکامی کی دلیل ہے، بقائی
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکہ کی جانب سے جنگ بندی کی بار بار خلاف ورزیاں اور متضاد موقف سفارتی عمل کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔
-
ایران نے البانوی وزیراعظم کے الزامات مسترد کر دیے، عوامی احتجاج پر توجہ دینے کا مشورہ
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے البانیا کے وزیراعظم ایڈی راما کے ایران مخالف الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں اپنے ملک میں جاری عوامی احتجاج اور تنقید پر توجہ دینی چاہیے۔
-
لبنان پر مزید حملوں کی صورت میں سخت اور وسیع جواب دیا جائے گا، ایرانی وزارت خارجہ
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ خطے میں کشیدگی میں اضافے کے نتائج کی مکمل ذمہ داری امریکہ پر عائد ہوگی کیونکہ اسرائیل کوئی بھی اہم کارروائی واشنگٹن کی ہم آہنگی کے بغیر انجام نہیں دیتا۔
-
ایران اپنے دفاع کے لیے ہر آپشن استعمال کرے گا، ایرانی وزارت خارجہ
ایرانی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اپنے قومی مفادات کے تحفظ کے لیے تمام تر صلاحیتوں اور وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے جہاں ضروری سمجھے گا، دفاع کا حق استعمال کرے گا۔
-
ہر جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا، ایرانی وزارت خارجہ
ایرانی وزارت خارجہ نے امریکا کی جنگ بندی کی کھلی خلاف ورزی پر احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کسی بھی شرانگیزی کو بے جواب نہیں چھوڑے گا۔
-
آبنائے ہرمز سے محفوظ گزرنے پر فیس وصولی جاری رہے گی، ایرانی وزارت خارجہ
ایران نے واضح کیا ہے کہ آبنائے ہرمز سے محفوظ گزرنے والے جہازوں سے فیس وصولی کا عمل جاری رکھا جائے گا، جبکہ اس حوالے سے جنگی حالات کے باعث نئے اقدامات بھی نافذ کیے گئے ہیں۔
-
امریکہ عام شہریوں کو نشانہ بنانے کی پالیسی پر گامزن ہے، ایرانی وزارت خارجہ
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایرانی عوام کو معاشی دباؤ کے ذریعے تکلیف پہنچانے کا امریکی اعتراف عالمی قوانین اور انسانی اصولوں کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
-
ایران اور سری لنکا کے وزرائے خارجہ کا ٹیلیفونک رابطہ، دوطرفہ تعلقات اور عالمی امور پر تبادلۂ خیال
ایران اور سری لنکا کے وزرائے خارجہ کے درمیان ٹیلی فونک رابطے کے دوران دوطرفہ تعلقات کی موجودہ صورتحال، علاقائی و بین الاقوامی حالات، ایران کے اندر حالیہ واقعات اور عالمی فورمز میں تعاون پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
-
ایران پر کسی بھی جارحیت کا جواب پہلے سے زیادہ تباہ کن ہوگا، ایرانی وزارت خارجہ
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے واضح کیا ہے کہ ایران کسی بھی جارحیت کا پہلے سے کہیں زیادہ طاقتور اور تباہ کن جواب دے گا، جبکہ امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے غیر ذمہ دارانہ اقدامات خطے کو عدم استحکام کی طرف دھکیل رہے ہیں۔
-
حالیہ فسادات سے متعلق جعلی اعداد و شمار شائع کرنا ایران کے خلاف جاری میڈیا وار کا حصہ ہے، ایران
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے حالیہ فسادات میں ہلاکتوں کی تعداد سے متعلق امریکی جریدے کے دعوے کو کھلا جھوٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جعلی اعداد و شمار شائع کرنا ایران کے خلاف جاری میڈیا وار کا حصہ ہے۔
-
اونروا کے ہیڈکوارٹر پر حملہ مجرمانہ اقدام اور اقوام متحدہ کی بے مثال توہین ہے، ایرانی وزارت خارجہ
ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے مقبوضہ بیت المقدس میں اقوام متحدہ کے فلسطینی مہاجرین کے امدادی ادارے اونروا کے ہیڈکوارٹر پر صہیونی رژیم کے حملے کو مجرمانہ اقدام اور خطرناک جارحیت قرار دیا ہے۔
-
ایران کے اندرونی معاملات میں امریکی مداخلت کسی صورت قابل قبول نہیں، ایرانی وزارت خارجہ
ایرانی وزارت خارجہ نے ایران کے داخلی معاملات میں امریکی مداخلت کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ایرانی عوام کے ساتھ واشنگٹن کی مسلسل دشمنی، دباؤ اور عدم استحکام پیدا کرنے کی پالیسی کا تسلسل قرار دیا ہے۔
-
کسی بھی جارحیت کا جواب فوری، فیصلہ کن اور ہمہ گیر ہوگا، ایرانی وزارت خارجہ کا انتباہ
ایرانی وزارت خارجہ نے امریکی صدر اور دیگر حکام کے مداخلت پسندانہ بیانات کی شدید مذمت کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ کسی بھی قسم کی جارحیت کی صورت میں ایران کا ردعمل انتہائی تیز اور تباہ کن ہوگا۔
-
صومالیہ کو توڑنے کی صہیونی سازش پر ایران کا سخت موقف؛ صومالیہ کا ایران کی حمایت پر والہانہ شکریہ
صومالیہ کی وزارتِ خارجہ نے صومالی لینڈ کو تسلیم کرنے کے اسرائیلی اقدام کے خلاف ایران کے بھرپور اور سخت موقف پر تہران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اسے ملک کی خودمختاری کے لیے اہم قرار دیا ہے۔
-
نیتن یاہو کی ایران مخالف ہرزہ سرائی؛ تہران نے غاصب صیہونی وزیراعظم کے جھوٹ بے نقاب کر دیے
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے غاصب اسرائیلی وزیراعظم نتن یاہو کی گزشتہ تین دہائیوں سے جاری ایران مخالف بیان بازی کو جھوٹ کا پلندہ قرار دیا ہے۔
-
تہران نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی رپورٹ کو بے بنیاد قرار دے کر مسترد کر دیا
ایران کی وزارت خارجہ نے اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوٹیرش کی حالیہ رپورٹ کو بے بنیاد اور غیر قانونی قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے۔
-
شام میں نماز جمعہ کے اجتماع پر بزدلانہ حملہ؛ ایران کی جانب سے شدید الفاظ میں مذمت
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے شام کے صوبہ حمص میں مسجد امام علی بن ابی طالب کے نمازیوں پر ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
-
ترکی میں طیارہ حادثہ؛ ایرانی وزارت خارجہ کا لیبیائی حکومت اور عوام سے دلی ہمدردی کا اظہار
ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے لیبیا کے چیف آف آرمی اسٹاف، محمد علی احمد الحداد کے طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونے پر لیبیائی حکومت اور عوام سے گہری تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
-
کینیڈا دوسروں کو انسانی حقوق کا درس دینے کے بجائے خود اپنا گریبان جھانکے، ایران
ایرانی وزارت خارجہ کی ڈائریکٹر جنرل برائے انسانی حقوق فروزندہ ودیعتی نے متعدد ایرانی شہریوں پر کینیڈا کی جانب سے عائد کردہ نام نہاد انسانی حقوق کی پابندیوں کی شدید مذمت کی ہے۔
-
ایرانی سفارت کاروں پر پابندیاں بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہیں، ایرانی وزارت خارجہ
ایران نے نیویارک میں موجود اپنے مستقل مشن پر امریکی دباؤ اور غیر قانونی پابندیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی قوانین اور اقوامِ متحدہ کے چارٹر کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔
-
مداخلت آمیز مؤقف پر قبرص کے سفیر ایرانی وزارت خارجہ طلب
ایرانی وزارت خارجہ نے مداخلت آمیز بیانات پر قبرص کے سفیر کو دفتر خارجہ طلب کرکے شدید احتجاج کیا۔