5 مارچ، 2025، 8:52 PM

برطانوی حکام ایران کے خلاف الزام تراشی کی سیاست بند کریں، ترجمان وزارت خارجہ

برطانوی حکام ایران کے خلاف الزام تراشی کی سیاست بند کریں، ترجمان وزارت خارجہ

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے برطانوی حکام کی جانب سے ملک کے خلاف کیے جانے والے دعوؤں کو بے بنیاد قرار دیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے برطانوی حکام کی جانب سے اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف دہرائے گئے دعوؤں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے غیر تعمیری رویہ بند کرنے کا مطالبہ کیا۔

 انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ برطانوی حکام کے ایران کی جانب سے ملک کی داخلی سلامتی کو لاحق خطرات سے متعلق دعوے جھوٹے اور بے بنیاد ہیں۔

بقائی نے واضح کیا کہ یہ الزامات ایک ایسے ملک کی جانب سے لگائے گئے ہیں جو ایران کے داخلی معاملات میں مداخلت اور وسائل پر ڈاکہ ڈالنے کی طویل مجرمانہ تاریخ اور سیاہ ٹریک ریکارڈ رکھتا ہے۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ برطانیہ آج بھی ایران کے خلاف سرگرم دہشت گردوں کی میزبانی اور حمایت سے دریغ نہیں کرتا

 انہوں نے برطانوی حکام کو مشورہ دیا کہ وہ ایرانی قوم کے خلاف اپنی معاندانہ پالیسیوں اور الزام تراشی کا سلسلہ بند کریں۔

News ID 1930887

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha