31 مارچ، 2025، 1:23 PM

ایران کے خلاف جارحیت کی دھمکی امن پسندی کے امریکی دعووں سے متصادم ہے، وزارت خارجہ

ایران کے خلاف جارحیت کی دھمکی امن پسندی کے امریکی دعووں سے متصادم ہے، وزارت خارجہ

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ کسی ملک کے سربراہ کی طرف سے ایران پر بمباری کی کھلی دھمکی بین الاقوامی امن و سلامتی کی روح کے خلاف اور صلح پسندی کے دعووں سے متصادم ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے ایکس اکاؤنٹ پر انگریزی میں ایک پیغام میں لکھا:  کسی ملک کے سربراہ کی طرف سے ایران پر بمباری کی کھلی دھمکی بین الاقوامی امن و سلامتی کے خلاف اور صلح پسندی کے دعووں سے متصادم ہے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کی دھمکی اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے پروٹوکول کی صریح خلاف ورزی ہے۔

بقائی نے واضح کیا کہ متشدد رویہ تشدد کو جنم دیتا ہے جب کہ امن پسندی سے امن کو فروغ ملتا ہے، تاہم امریکہ اس کے اثرات اور نتائج کا انتخاب کر سکتا ہے۔

News ID 1931524

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha