3 اپریل، 2025، 9:42 PM

ہنگری کی عالمی فوجداری عدالت کو مطلوب مجرم کی حمایت شرمناک ہے، حماس

ہنگری کی عالمی فوجداری عدالت کو مطلوب مجرم کی حمایت شرمناک ہے، حماس

حماس نے ہنگری کی عالمی فوجداری عدالت سے دستبرداری کو صیہونی مفرور جنگی مجرم کی واضح حمایت قرار دیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، حماس نے ایک بیان میں ہنگری کی جانب سے بین الاقوامی فوجداری عدالت سے دستبرداری کے فیصلے کو صیہونی رژیم کی حمایت قرار دیتے ہوئے شدید مذمت کی ہے۔

ہنگری کی جانب سے یہ فیصلہ صیہونی وزیر اعظم نیتن یاہو کی ہنگری میں موجودگی کے دوران کیا گیا ہے۔

 حماس نے ہنگری کے اقدام کو  عالمی عدالت انصاف کو مطلوب ایک جنگی مجرم کی واضح حمایت قرار دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ یہ فیصلہ بین الاقوامی قوانین اور انسانی انصاف کے اصولوں کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ 

حماس نے مزید کہا کہ ہنگری کا فیصلہ بین الاقوامی انصاف پر کاری ضرب اور مغربی حکومتوں اور امریکہ کی دہری پالیسیوں کی شرمناک مثال ہے۔ 

حماس کے بیان میں مزید کہا گیا ہے: اس طرزعمل سے بین الاقوامی عدالتی ادارے کمزور جب کہ مجرموں کو سزا سے بچنے کی ترغیب ملے گی، جس سے عالمی امن و استحکام کو براہ راست خطرہ لاحق ہوگا۔

اس بیان میں حماس نے ہنگری سے اس شرمناک اور غیر منصفانہ فیصلے پر فوری نظرثانی کا مطالبہ کرتے ہوئے زور دیا کہ نیتن یاہو کو فلسطینی قوم کے خلاف جنگی جرائم اور نسل کشی کے باعث بین الاقوامی فوجداری عدالت کے حوالے کرنا چاہیے۔

News ID 1931596

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha