مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، الجزیرہ ٹی وی سے منتشر ہونے والی آڈیو ٹیپ میں انہوں نے کہا کہ ظالم دشمن ہمارے جوانوں کا مقابلہ نہیں کرسکتے۔ جنگ کی آگ مزید پھیل رہی ہے۔ جنوبی لبنان میں پیش آنے والا واقعہ اس کا ایک چھوٹا سا نمونہ ہے۔
القدس بریگیڈ کے ترجمان ابوحمزہ نے مزید کہا کہ فلسطین سے باہر بھی ہمارے منصوبے ہیں جو عنقریب دنیا کے سامنے آئیں گے۔
انہوں نے اس عزم کو دہرایا کہ صہیونیوں کے تجاوزات کے مقابلے میں مسجد اقصی کا ہر ممکن دفاع کیا جائے گا۔ ہم اپنے مقدسات کی ہر قیمت پر حفاظت کریں گے اور صہیونی جیلوں میں قید ہمارے اسیروں پر جاری مظالم کو ختم کریں گے۔
انہوں نے غرب اردن کے عوام سے اپیل کی کہ غزہ میں جاری مقاومت کی حمایت کریں اور مجاہدین کے ساتھ مل کر دشمن کا مقابلہ کریں۔ آج مقاومت کے لئے حالات بہت سازگار ہیں اور اپنی پوری طاقت استعمال کریں گے تاکہ دشمن کو شکست دی جاسکے۔ ہم دور سے زیادہ فلسطین کی آزادی سے نزدیک ہوئے ہیں اور اپنے منصوبے کے مطابق جنگ کا دائرہ بڑھائیں گے۔
انہوں نے فلسطینی عوام کو صبر کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ مقاومت دشمن سے نبرد میں مصروف ہے۔ دشمن ہمیں شکست دینے کی سکت نہیں رکھتا اسی لئے بے گناہ خواتین اور بچوں پر حملے کرکے دل کی بھڑاس نکال رہے ہیں۔
انہوں نے تاکید کی کہ ہماری جنگ غزہ کی جغرافیائی حدود تک محدود نہیں رہے گی۔ غرب اردن کے جوانوں سے اپیل ہے کہ دشمن پر دباو بڑھائیں۔ دشمنوں پر اندر اور باہر سے حملے کے منصوبے ہماری حکمت عملی کا حصہ ہیں۔
آپ کا تبصرہ