12 اکتوبر، 2023، 12:12 PM

امریکہ، ہارورڈ یونیورسٹی کے طلباء کی غزہ میں صہیونی مظالم کے خلاف دستخطی مہم

امریکہ، ہارورڈ یونیورسٹی کے طلباء کی غزہ میں صہیونی مظالم کے خلاف دستخطی مہم

مغربی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی یونیورسٹی ہارورڈ کے طلباء کی 33 انجمنوں نے دستخطی مہم کے دوران بیان جاری کرتے ہوئے غزہ کے عوام کے ساتھ اظہار ہمدردی اور صہیونی حکومت کو حملوں کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے thecrimson نیوز ایجنسی کے حوالے سے کہا ہے کہ امریکی معروف یونیورسٹی ہارورڈ کے طلباء کی انجمنوں اور تنظیموں نے فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے ایک دستخطی مہم جاری کی اور غزہ کے عوام کے خلاف مظالم پر صہیونی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

طلباء نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ تنظیموں اور انجمنوں کے طلباء مشترکہ بیان پر دستخط کرتے ہوئے غزہ کے عوام کی مشکلات کا صہیونی حکومت کو ذمہ دار قرار دیتے ہیں۔

آج کے حالات اچانک پیدا نہ ہوئے بلکہ دو دہائیوں کے دوران ہونے والی کاروائیوں کی وجہ سے فلسطینی عوام کی زندگی اجیرن ہوگئی تھی۔

اسرائیل نے گذشتہ 75 سالوں سے ہوائی حملوں، چیک پوسٹوں پر بلاوجہ روک ٹوک اور جبری خاندانوں کو ایک دوسرے جدا کرنے جیسے اقدامات کے ذریعے شدت پسندی کو ہوادی ہارورڈ یونیورسٹی کے طلباء استعمار کے خلاف قیام کریں گے اور شدت پسندی اور انتہاپسندی کو روکنے کے لئے اقدامات کریں گے۔

News ID 1919323

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha