12 اکتوبر، 2023، 9:42 AM

جنگ غزہ تک محدود نہیں، جلد پورے اسرائیل کو اپنی لپیٹ میں لے گی، القدس بریگیڈ

جنگ غزہ تک محدود نہیں، جلد پورے اسرائیل کو اپنی لپیٹ میں لے گی، القدس بریگیڈ

القدس بریگیڈ کے ترجمان نے آڈیو پیغام میں کہا ہے کہ صہیونی حکومت کے خلاف جنگ کا دائرہ غزہ تک محدود نہیں ہوگا بلکہ پورا اسرائیل اس کی لپیٹ میں آجائے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، الجزیرہ ٹی وی سے منتشر ہونے والی آڈیو ٹیپ میں انہوں نے کہا کہ ظالم دشمن ہمارے جوانوں کا مقابلہ نہیں کرسکتے۔ جنگ کی آگ مزید پھیل رہی ہے۔ جنوبی لبنان میں پیش آنے والا واقعہ اس کا ایک چھوٹا سا نمونہ ہے۔

القدس بریگیڈ کے ترجمان ابوحمزہ نے مزید کہا کہ فلسطین سے باہر بھی ہمارے منصوبے ہیں جو عنقریب دنیا کے سامنے آئیں گے۔

انہوں نے اس عزم کو دہرایا کہ صہیونیوں کے تجاوزات کے مقابلے میں مسجد اقصی کا ہر ممکن دفاع کیا جائے گا۔ ہم اپنے مقدسات کی ہر قیمت پر حفاظت کریں گے اور صہیونی جیلوں میں قید ہمارے اسیروں پر جاری مظالم کو ختم کریں گے۔

انہوں نے غرب اردن کے عوام سے اپیل کی کہ غزہ میں جاری مقاومت کی حمایت کریں اور مجاہدین کے ساتھ مل کر دشمن کا مقابلہ کریں۔ آج مقاومت کے لئے حالات بہت سازگار ہیں اور اپنی پوری طاقت استعمال کریں گے تاکہ دشمن کو شکست دی جاسکے۔ ہم دور سے زیادہ فلسطین کی آزادی سے نزدیک ہوئے ہیں اور اپنے منصوبے کے مطابق جنگ کا دائرہ بڑھائیں گے۔

انہوں نے فلسطینی عوام کو صبر کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ مقاومت دشمن سے نبرد میں مصروف ہے۔ دشمن ہمیں شکست دینے کی سکت نہیں رکھتا اسی لئے بے گناہ خواتین اور بچوں پر حملے کرکے دل کی بھڑاس نکال رہے ہیں۔

انہوں نے تاکید کی کہ ہماری جنگ غزہ کی جغرافیائی حدود تک محدود نہیں رہے گی۔ غرب اردن کے جوانوں سے اپیل ہے کہ دشمن پر دباو بڑھائیں۔ دشمنوں پر اندر اور باہر سے حملے کے منصوبے ہماری حکمت عملی کا حصہ ہیں۔

News ID 1919325

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha