8 دسمبر، 2025، 9:36 PM

ایران میں اس وقت کوئی آئی اے ای اے انسپکٹر موجود نہیں، سربراہ ایرانی جوہری ادارہ

ایران میں اس وقت کوئی آئی اے ای اے انسپکٹر موجود نہیں، سربراہ ایرانی جوہری ادارہ

ایرانی جوہری ادارے کے سربراہ نے کہا ہے کہ جون میں صہیونی حملے سے جوہری تنصیبات اور عملہ محفوظ رہا، تعمیر نو کا عمل جاری ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے جوہری ادارے کے سربراہ محمد اسلامی نے تصدیق کی ہے کہ اس وقت ایران میں بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کا کوئی بھی انسپکٹر موجود نہیں ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ جون میں صہیونی حکومت اور اس کی امریکی حمایت سے ہونے والی فوجی جارحیت کے نتیجے میں ایرانی جوہری ادارے کا کوئی اہلکار جاں بحق نہیں ہوا۔

محمد اسلامی نے کہا کہ جوہری تنصیبات پر حملوں کے باوجود ایران کی ایٹمی صنعت مکمل طور پر محفوظ رہی اور تمام عملے کو تحفظ فراہم کیا گیا۔ حملوں سے نہ تو کسی قسم کا جانی نقصان ہوا اور نہ ہی جوہری صنعت کے جاری امور متاثر ہوئے۔

جوہری تنصیبات کی بحالی کے حوالے سے اسلامی نے بتایا کہ تعمیرنو کا عمل جاری ہے اور ایٹمی ادارے نے اپنی ذمہ داریوں اور اہداف میں کسی قسم کی کوتاہی نہیں کی۔

آئی اے ای اے انسپکٹرز کی موجودگی سے متعلق ایک سوال کے جواب میں محمد اسلامی نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ اس وقت ایران میں کسی بھی بین الاقوامی جوہری انسپکٹر کی موجودگی نہیں ہے۔
 

News ID 1936973

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha